ETV Bharat / bharat

نئی قومی تعلیمی پالیسی سبھی جہات پر مرکوز: نشنک

ڈاکٹر نیشنک نے آج رام کرشن مشن کے ہیڈکوارٹر بیلورمٹھ کے دورے پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ مٹھ کی جانب سے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے ساتھ ساتھ راحت اور بازآبادکاری، صحت کے شعبے میں بھی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی کی توجہ کثیر الجہتی: نشنک

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 8:59 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نیشنک نے کہا کہ تعلیم کی تلخیص حقائق کو یکجا کرنا ہی نہیں بلکہ ذہن کی یکوسوئی بھی ہے اور ایسے میں ہماری نئی قومی تعلیمی پالیسی، علمی اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے سائنس، سوشل سائنس، فنون لطیفہ، انسانیت اور کھیل جیسے کثیرموضاعاتی، کثیر جہتی اور پوری تعلیم پر مرکوز ہے۔

ڈاکٹر نیشنک نے آج رام کرشن مشن کے ہیڈکوارٹر بیلورمٹھ کے دورے پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ مٹھ کی جانب سے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے ساتھ ساتھ راحت اور بازآبادکاری کی سرگرمیاں، صحت اور تعلیم کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا 'مجھے کامل یقین ہے کہ یہاں کے تمام تعلیمی مرکز رام کرشن مٹھ اور رام کرشن مشن کی آئیڈیالوجی کے ساتھ بنے ہیں جن میں ویدانت اور شاشوت نظریہ شامل ہے جو کہ شری رام کرشن پرم ہنس کی جانب سے تجربات کیے گئے تھے اور جسے سوامی وویکا نند کی جانب سے اجاگر کیا گیا تھا'۔

مرکزی وزیر نے کہا 'وویکا نند کے بارے میں محض اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ وہ بھارتی اقدارو تعلیم کے حقیقی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ اور اپنے آپ میں ایک عالمی نظام کی علامت ہیں، ایسے میں سوامی وویکانند جی کی آئیڈیالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے، قومی تعلیمی پالیسی 2020 بھی ملک کی تعلیمی نظام ایک بے مثال تبدیلی سے عبارت ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.