ETV Bharat / bharat

Congress on ED ای ڈی حکومت کے اشارے پر کام کر رہی، کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ساتھ ہی تمام سرکاری ایجنسیاں حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہیں اور اسی بنیاد پر چھتیس گڑھ میں کانگریس جنرل کانفرنس سے عین قبل پارٹی کے متعدد لیڈران کے گھروں اور دفاتر پرپیر کی صبح چھاپے مارے گئے۔

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 9:08 PM IST

ای ڈی حکومت کے اشارے پر کام کر رہی، کانگریس

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے انتقام لینے کے لیے ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے۔ مودی حکومت کے اشارے پر ای ڈی نے پچھلے آٹھ برسوں میں 3010 چھاپے مارے ہیں اور ان میں سے 95 فیصد سے زیادہ چھاپے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے یہاں پڑے۔ یہی نہیں نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے 50 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔ اسی طرح پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی اور موجودہ صدر ملکارجن کھڑگے سے بھی گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' سے بوکھلائی بی جے پی حکومت نے چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں 24 سے 26 فروری تک ہونے والے پارٹی کے جنرل کنونشن سے پہلے ای ڈی نے آج صبح پانچ بجے سے چھتس گڑھ کانگریس کے کئی عہدیداروں، ایم ایل ایز، میونسپل کارپوریشنوں کے صدر اورپارٹی کے کئی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے گھروں اور دفاتر پرگزشتہ آٹھ برسوں میں چھاپوں کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران ای ڈی نے 3000 سے زیادہ چھاپے مارے جبکہ کانگریس کی 2014 تک کی مدت کار میں ایجنسی نے 150 سے بھی کم چھاپے مارے۔ موجودہ حکومت نے کانگریس لیڈروں کے گھروں اور دفاتر پر آٹھ برسوں میں 24 بار، ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے ٹھکانوں پر19 بار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈروں پر11 بار، شیو سینا پر آٹھ بار، ڈی ایم کے پر6 اور راشٹریہ جنتا دل و بہوجن سماج پارٹی پر پانچ، وائی ایس آرپر تین، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پردو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی پر دو اور کئی دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Nagaland violence: ناگالینڈ تشدد پر امت شاہ نے گمراہ کیا، کانگریس کا الزام

انہوں نے کہا کہ کمال کی بات یہ ہے کہ بی جے پی لیڈر ہمنت وشواسرما، شوبھیندو ادھیکاری، نارائن رانے، یدی یورپا جیسے کئی لیڈروں پر کھلے عام گھوٹالوں کا الزام لگایا گیا ہے لیکن ای ڈی نے ایک بار بھی چھاپہ نہیں مارا ہے اور ملزم لیڈر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی آنکھ کے تارے بنے ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدلیہ کو بھی مجبور کیا ہے اس لیے اسے بھی پریس کانفرنس کرنی پڑی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وزیر قانون خود عدلیہ کے بارے میں طرح طرح کے تبصرے کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ سپریم کورٹ پر بھی ملک دشمن طاقتوں کا ہتھیار بننے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کا سوال تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گوتم اڈانی گھپلہ معاملے میں تحقیقات کیوں نہیں کراتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.