حیدرآباد: بھارت کے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے جمعرات کو باضابطہ طور پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کو رسمی طور پر تسلیم کرلیا۔ کمیشن سیکرٹریٹ کے سینئر پرنسپل سکریٹری کے این بھر نے ٹی آر ایس کے صدر اور وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو لکھے گئے خط میں ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹری جے سنتوش کمار کے 05 اکتوبر 2022 کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کمیشن نے پارٹی کا نام 'تلنگانہ راشٹرا سمیتی' سے 'بھارت راشٹرا سمیتی' کرنے کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ECI approves renaming of TRS to BRS
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضروری نوٹیفکیشن کو مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ کے سی آر نے پارٹی رہنماوں کوجمعہ کو دوپہر 1.20 بجے رسمی طور سے پارٹی کا نام بدل کر بی آر ایس کرنے کے لئے منعقد پروگرام کے لئے بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔
قبل ازیں، ٹی آر ایس نے 5 اکتوبر کو تلنگانہ بھون میں منعقدہ جنرل باڈی میٹنگ میں ایک قومی پارٹی بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے آغاز کے بارے میں الیکشن کمیشن کو مطلع کیا تھا۔ اس کے لیے میٹنگ میں پارٹی آئین میں ضروری ترامیم بھی کی گئیں۔ٹی آر ایس کا قیام 27 اپریل 2001 کو کے چندر شیکھر راؤ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ اب پارٹی کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی کر دیا گیا ہے۔ تلنگانہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ دلانے میں ٹی آر ایس کا اہم کردار رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:BRS party office in Delhi دہلی کے سردار پٹیل روڈ پر بی آر ایس آفس کی تیاریاں
یواین آئی