ETV Bharat / bharat

لیہ میں زلزلے کے جھٹکے - زلزلے

نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی نے بتایا کہ لداخ کے لیہ علاقے میں آج 12:30 بجے زلزلہ آیا جس کی شدت 3.8 تھی۔ جھٹکے کے بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور وہ خوفزدہ ہوگئے تاہم راحت کی بات یہ تھی کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی کی موت نہیں ہوئی۔

Earthquake
لیہ میں زلزلے کے جھٹکے
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 6:56 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 3.8 بتائی گئی ہے۔ تاہم شدت میں کمی کے سبب کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی نے بتایا کہ لداخ کے لیہ علاقے میں آج 12:30 بجے زلزلہ آیا جس کی شدت 3.8 تھی۔ جھٹکے کے بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور وہ خوفزدہ ہوگئے تاہم راحت کی بات یہ تھی کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی کی موت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: لداخ میں زلزلے کے جھٹکے

ریختر پیمانے پر 3.8 کی شدت کو بہت طاقتور نہیں سمجھا جاتا۔ 5.0 شدت سے زیادہ کے زلزلے میں نقصان کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ دیر رات میانمار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ زلزلہ گزشتہ رات 11:58 پر آیا ، زلزلہ میانمار کے علاقے مونیوا کے قریب آیا۔ اس کی شدت کا تخمینہ 5.5 لگایا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.