ETV Bharat / bharat

Earthquake In Delhi نئے سال پر دہلی اور ہریانہ میں زلزلے کے جھٹکے - دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئے سال کے موقع پر ریاست ہریانہ، قومی دارالحکومت دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں تقریباً 1.19 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ Earthquake In Delhi

دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 7:24 AM IST

نئی دہلی: دہلی میں اتوار کی دیر رات لوگ سال نو کی تقریبات کا جشن منا رہے تھے۔ اسی دوران زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ رات کے تقریباً 1.19 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.8 تھی۔ اس کا مرکز ہریانہ کے جھجر میں تھا۔ اس کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی، ساتھ ہی زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی میں پچھلے کچھ مہینوں میں کئی زلزلے آئے ہیں۔Earthquake In Delhi

اس سے پہلے 29 نومبر کو دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ یہاں بھی ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 2.5 درج کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز نئی دہلی کا مغربی علاقہ تھا جس کی گہرائی پانچ کلومیٹر تھی۔اس سے پہلے 12 نومبر کو دہلی-این سی آر اور اتراکھنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، بجنور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 9 نومبر کو بھی دہلی-این سی آر میں زلزلہ آیا تھا۔ اس کے بعد بھارت، چین اور نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی شدت 6.3 تھی۔ بھارت میں دہلی، اتر پردیش، اتراکھنڈ سمیت 7 ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی دوران نیپال میں زلزلے کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ زلزلے سے نہ صرف کئی گھر تباہ ہوئے بلکہ چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Kinnaur Earthquake ہماچل پردیش کے کنور میں زلزلے کے جھٹکے

ہفتہ کو دہلی سے پہلے ہماچل کے منڈی ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ معلومات کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 51 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز منڈی میں زمین سے پانچ کلومیٹر نیچے تھا۔ فی الحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.