ETV Bharat / bharat

Earthquake Again in Delhi دہلی میں 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ زلزلہ - دہلی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

بدھ کی شام 4.42 بجے دہلی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اگرچہ منگل کے مقابلے آج زلزلے کی شدت کم تھی۔

دہلی میں 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ زلزلہ
دہلی میں 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ زلزلہ
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 8:23 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں بدھ کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دہلی میں 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اگرچہ اس بار شدت بہت کم تھی۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.7 ناپی گئی ہے۔ 4:42 پر آنے والے زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے بہت کم لوگوں نے اسے محسوس کیا۔ کسی بھی نقصان کے امکانات بہت کم ہیں- اس سے قبل منگل کی رات دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کی شدت کا تخمینہ 6.6 لگایا گیا تھا۔ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تھا۔ دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کا اثر پاکستان میں بھی تھا۔

معلومات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اس سال چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے پیش نظر دہلی کو انتہائی حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اُتم نگر علاقے میں رہنے والی ویشالی کہتی ہیں کہ ماضی میں ترکی میں زلزلے نے جس طرح تباہی مچائی تھی، اس کے بعد دہلی میں مسلسل دو زلزلے کے جھٹکوں نے ان کے ذہن میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ کل رات کا جھٹکا بہت زور دار تھا، اس کی وجہ سے ایک قسم کا خوف ذہن میں آ گیا ہے کہ کیا مستقبل میں بھی ایسے جھٹکے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake In J&K جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر زلزلے کے پہلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 تھی۔ اس زلزلے کے جھٹکے بھارت کے علاوہ پاکستان، قازقستان، ازبکستان اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.