ETV Bharat / bharat

ناقابل یقین تصاویر کیمرے پر قید، دیکھتے ہی دکھتے زمین اوپر اٹھی اور پھٹ گئی

ہریانہ میں بارش کے بعد کھیتوں میں زمین پھٹنے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ کیمرے میں قید تصاویر میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین آہستہ آہستہ کس طرح اوپر اٹھتی ہے اور پھر پھٹنے لگتی ہے۔

earth explodes after rain in karnal haryana
ناقابل یقین تصاویر کیمرے پر قید، دیکھتے ہی دکھتے زمین اوپر اٹھی اور پھٹ گئی
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 7:34 AM IST

ہریانہ کے ضلع کرنال کے کچ پورہ گاؤں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں بارش ہونے کے بعد کھیتوں کی زمین اوپر اٹھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس ویڈیو کو جس کسی نے بھی دیکھا ہے اس کے ہوش ار گئے۔ اس موقع پر موجود کچھ نوجوان ویڈیو بنانے کے دوران بھی حیرت زدہ ہیں کہ انھوں نے کبھی فلموں میں ایسا منظر دیکھا ہوگا۔ لیکن آج ان کی آنکھوں کے سامنے زمین 2 سے 3 فٹ تک اوپر اٹھ گئی۔

ناقابل یقین تصاویر کیمرے پر قید، دیکھتے ہی دکھتے زمین اوپر اٹھی اور پھٹ گئی

تاہم اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد جب اس معاملے میں گاؤں کے لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ایک کسان نے اس جگہ سے مٹی اٹھوائی تھی، جس کے بعد اس جگہ پررائس مل سے نکلی ہوئی راکھ ڈال دی گئی۔ پھر کسان نے اس پر دھان کی فصل لگائی۔ لیکن آخری دنوں میں موسلادھار بارش کے بعد پانی نیچے چلا گیا اور راکھ پھیل گئی۔ اس لیے یہ زمین اوپر اٹھنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: Pegasus: 'بھارت میں غیر قانونی جاسوسی ناممکن': مرکزی آئی ٹی وزیر

جب یہ زمین اوپر اٹھنے لگی تو گاؤں کے کچھ نوجوان وہاں موجود تھے، جنہوں نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔ اب یہ ویڈیو بہت وائرل ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.