عدیس ابابا: بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر EAM S Jaishankar نے بدھ کو افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں بھارتی سفارت خانے Indian Embassy in Ethiopia کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایتھوپیا کی خواتین و سماجی امور کی وزیر ارگوگی ٹیسفائی اور وزیر خارجہ تیسمے یلما کا شکریہ بھی ادا کیا، جو اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ "میرے ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ایتھوپیا کی وزیر برائے خواتین و سماجی امور ارگوگی ٹیسفائی اور وزیر خارجہ تیسمائے یلما کا شکریہ۔" عدیس ابابا میں بھارتی سفارت خانے کا افتتاح خوش آئند ہے۔ اس کے لیے یہاں بھارتی سفارت خانہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد، انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔"
وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایتھوپیا کے صدر ساہلے ورک زیودے سے بھی ملاقات کیJaishankar meets Ethiopian President ، اس دوران انہوں نے دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ کیا۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ میرا استقبال کرنے کے لیے ایتھوپیا کے صدر کا شکریہ۔ ہمارے دوطرفہ تعاون بشمول تعلیم، صحت، سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ترقیاتی شراکت پر کافی اچھی بات چیت رہی۔” انہوں نے کہا کہ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ جے شنکر نے صبح یہاں بھارتی برادری سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے یہاں ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ اپنی بات چیت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ"تعلیم اور روزگار پیدا کرنے میں بھارتیوں کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔ ایتھوپیا کے معاشرے میں ان کے تعاون کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ بھارت کے پرچم کو بلند رکھنے کے لئے ان کا شکریہ"۔
قابل ذکر ہے کہ عدیس ابابا میں بھارتی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق ایتھوپیا میں بھارتی تارکین وطن کی تعداد 6,000-7,000 کے درمیان ہے۔ اس مشرقی افریقی ملک میں متعدد بھارتی کمپنیاں ہیں۔ ایتھوپیا کی کئی کمپنیاں بھی بھارتی کارکنوں کو مصروف رکھتی ہیں۔ آج، ایتھوپیا کے تعلیمی شعبے میں ہندوستانی برادری کی نمایاں موجودگی ہے۔ اس نے بتایا کہ تقریباً 40 یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تقریباً 1,200 ہندوستانی لیکچرار/ پروفیسر ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق ایتھوپیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ابتدائی آباد کار 19ویں صدی کے آخری سالوں میں گجرات سے آئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ دولت مشترکہ کے سربراہان کی میٹنگ (سی ایچ او جی ایم) کے 26ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روانڈا کے کیگالی میں ہیں۔ دورے کے درمیان انہوں نے ایتھوپیا میں بھارتی سفارت خانے کا افتتاح کیا۔ کووڈ-19 کے خطرے کے پیش نظر سی ایچ او جی ایم کی میٹنگ دو بار ملتوی کی جاچکی ہے۔ اس بار وزیر خارجہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 24-25 جون کو ہونا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر جے شنکر 23 جون کو کیگالی میں سی ایچ او جی ایم وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔