ETV Bharat / bharat

EAM Jaishankar in Doha: جے شنکر کی قطری ہم منصب سے ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی پیش رفت پر گفتگو - بھارت قطر تعلقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے ملاقات EAM Jaishankar meets Qatari counterpart کرکے افغانستان سمیت سیاسی، اقتصادی، ڈیجیٹل اور سیکورٹی پارٹنرشپ پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

EAM Jaishankar meets Qatari counterpart in Doha
جے شنکر کی قطری ہم منصب سے ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی پیش رفت پر گفتگو
author img

By

Published : Feb 9, 2022, 9:13 PM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے ملاقات EAM Jaishankar meets Qatari counterpart کی اور افغانستان سمیت عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

courtesy tweeter
ڈاکٹر ایس جے شنکر کا ٹویٹ

ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ "قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔ ہماری وسیع البنیاد سیاسی، اقتصادی، ڈیجیٹل اور سیکورٹی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے میں دلچسپی کی تعریف کی اور بھارتی برادری کو دی جانے والی حمایت کے لیے قطری حکام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ "افغانستان سمیت عالمی اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا"۔

گزشتہ سال اگست کے وسط میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد سے افغانستان میں انسانی صورتحال بہت زیادہ ابتر ہو گئی ہے۔غیر ملکی امداد کی معطلی، افغان حکومت کے اثاثے منجمد کرنے اور طالبان پر بین الاقوامی پابندیوں نے ملک کو، جو پہلے ہی غربت کی بلند سطح سے دوچار ہے، ایک مکمل معاشی بحران میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان معاملہ پر جے شنکر اور لاوروف کی مشترکہ پریس کانفرنس

وہیں قطری نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الثانی نے ٹویٹ کیا کہ "جمہوریہ ہند کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

دوحہ میں نئے بھارتی سفارت خانہ کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی

نتیجہ خیز بات چیت کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں نے دوحہ میں نئے بھارتی سفارت خانہ کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.