ETV Bharat / bharat

Jaishankar Concludes Saudi Visit وزیر خارجہ جے شنکر کا سعودی عرب کا دورہ مکمل - جے شنکر کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ

سعودی عرب کے اپنے پہلے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے بھارتی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی عرب میں مقیم بھارتی برادری سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں ایک انٹرایکٹو سیشن میں سینئر سعودی حکام، ماہرین تعلیم اور مستقبل کے سعودی سفارت کاروں سے بھی خطاب کیا۔ Jaishankar Concludes Saudi Visit

EAM Jaishankar concludes his first official visit to Saudi Arabia
وزیر خارجہ جے شنکر کا سعودی عرب کا دورہ مکمل
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 8:17 PM IST

ریاض: وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ پیر کے روز اختتام پذیر ہوا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے اتوار کی دیر شام جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آئندہ 23 ستمبر کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تہنیتی خط شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے کیا اور انہیں جلد از جلد بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔Jaishankar Concludes Saudi Visit

قبل ازیں ڈاکٹر جے شنکر نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہند سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے فریم ورک کے تحت سیاسی، سلامتی، سماجی اور ثقافتی تعاون (PSSC) کی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

دونوں وزراء نے سیاسی، تجارتی، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی، سلامتی اور ثقافت سمیت تمام شعبوں کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے فوڈ سکیورٹی، ہیلتھ کیئر، فارماسیوٹیکل، دفاعی صنعت اور تفریح جیسے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے کثیرجہتی تنظیموں بالخصوص جی 20 میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

S Jaishankar Meets Saudi Crown Prince جے شنکر نے سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم مودی کا خط سونپا

Jaishankar in Saudi Arab بھارت سعودی تعاون، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، وزیر خارجہ جے شنکر

ڈاکٹر جے شنکر نے گزشتہ ہفتہ کے روز خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح مبارک سے ملاقات کی اور ہند-جی سی سی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان مشاورت کے طریقہ کار سے متعلق مفاہمت نامہ پر بھی دستخط کیے۔

سعودی عرب کے اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر جے شنکر نے ہندوستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں ایک انٹرایکٹو سیشن میں سینئر سعودی حکام، ماہرین تعلیم اور مستقبل کے سعودی سفارت کاروں سے بھی خطاب کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.