مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے. ریاست کے تمام ووٹ شماری مراکز پر کورونا گائڈ لائن کے تحت گنتی جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی ووٹ شماری مرکز پر گنتی کے دوران کانگریس کے کاؤنٹنگ ایجنٹ کی اچانک طبیعت بگڑ جانے کے سبب انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانی ہٹی ووٹ شماری مراکز پر گنتی کے دوران کانگریس کے امیدوار تاپس پال کے کاؤنٹنگ ایجنٹ گوپال شوم کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ کانگریس کے کاؤنٹنگ ایجنٹ گوپال شوم کو بی این بوس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ مریض کی ڈی ہائیڈریڈ کی وجہ سے طبیعت بگڑی ہے. تاہم طبی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کا آج اعلان کیا جانے والا ہے. گزشتہ ماہ 27 مارچ تا اپریل کے درمیان آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کئے گئے تھے. 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 292 سیٹوں کے نتائج آنے والے ہیں۔ جب کہ شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی موت کے بعد وہاں 16 مئی کو الیکشن کرائے جائیں گے۔