ETV Bharat / bharat

ڈورنڈ کپ: محمڈن اسپورٹنگ کا گوکھلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ جمعرات کو - ای ٹی وی بھارت کی خبر

130 ویں ڈورنڈ کپ 2021 فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ کا گوکھلم کیرالہ ایف سی سے جمعرات کو مقابلہ ہو گا.

Durand Cup
ڈورنڈ کپ
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 11:01 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں 130 واں ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے کوارٹر فائنل میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کی ٹیمیں جمعرات کے دن آمنے سامنے ہوں گی.

کوارٹر فائنل کے پہلے میچ کے لئے محمڈن اسپورٹنگ اور گوکھلم کیرالہ ایف سی پوری طرح سے تیار ہیں. دونوں ٹیمیں مضبوط اور متوازن نظر آ رہی ہے. کل کے میچ میں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی.

محمڈن اسپورٹنگ اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کی ٹیموں کو اپنے اپنے گروپ مقابلوں میں ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو کلکتہ فٹبال لیگ کے تین اور ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے ایک کل ملا کر چار میچوں میں سے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک مقابلہ ڈرا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں:کلکتہ فٹبال لیگ 2021: محمڈن اسپورٹنگ کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری

محمڈن اسپورٹنگ کے روسی کوچ آیندریو چینسکیوا کے مطابق کسی بھی ٹیم کے لئے ناک آؤٹ مرحلہ سخت چیلنج والا ہوتا ہے. اس کے باوجود ٹیم سے بڑی توقعات ہیں اور کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لیں گے.

دوسری طرف گوکھلم کیرالہ ایف سی گروپ اسٹیج کے میچوں کی کارکردگی کوارٹر فائنل دوہرانے کے لئے پرعزم ہے. اس ٹیم کو اپنے تجربہ کار غیر ملکی اور مقامی سے کل کے میچ میں شاندار کارکردگی کی امید ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.