ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ' دوارے سرکار اسکیم' کی شروعات

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 2:17 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 3:25 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے ڈھائی ماہ بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام اضلاع میں ایک بار پھر 'دوارے سرکار اسکیم' کی شروعات ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مختلف علاقوں میں کیمپ منعقد کیے گئے جہاں عوام کی کثیر تعداد موجود رہی۔

duare sarkar scheme
duare sarkar scheme

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا اور جنوبی 24 پرگنہ میں نواب واجد علی شاہ کی نگری میٹیا برج، گارڈن ریچ، خضرپور اور بھانگوڑ میں لگائے گئے کیمپوں کے باہر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔

duare sarkar scheme

اس کے علاوہ مسلم اکثریتی ضلع شمالی 24 پرگنہ، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور، مالدہ، مرشدآباد، مشرقی مدنی پور، ہوڑہ اور ہگلی ضلع میں لوگ 'دوارے اسکیم' کا فائدہ اٹھانے کے لئے کیمپوں کے باہر رات سے ہی لائن میں کھڑے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار میں گھر گھر اسکیم کے تحت لگائے گئے کیمپوں کے باہر عام لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان حجت و تکرار کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بعض مقامات پر پولیس اہلکاروں کو حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کرنی پڑی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے مدھم گرام میں دوارے سرکار کیمپ میں بھگدڑ مچنے سے ایک ضعیفہ زخمی ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:۔ مغربی بنگال: عوام کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل: کابینی وزیر

واضح رہے کہ دوارے سرکار اسکیم کے تحت مغربی بنگال حکومت کے اعلیٰ افسران جیسے ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، ایس ڈی پی او، بی ڈی او اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں عام لوگوں کے مسائل دور کیے جاتے ہیں. اس کے علاوہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عام لوگوں کو راست طور پر جوڑا جاتا ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 3:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.