ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: چار ریاستوں میں آج تجرباتی طور پر ویکسینیشن شروع کی جائے گی

کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کے لئے وضع کردہ میکانزم کی تیاری کا اندازہ لگانے کے لئے مرکز نے 28 اور 29 دسمبر کو چار ریاستوں پنجاب، آسام، آندھراپردیش اور گجرات میں 'ڈرائی رن' کی منصوبہ بندی کی ہے۔

covid vaccine
covid vaccine
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 8:39 AM IST

کووڈ ویکسینیشن پروگرام کی دو روزہ ڈرائی رن (تجرباتی طور پر ویکسینیشن) آج چار ریاستوں میں منعقد کی جائے گی جبکہ پورے طریقے سے اصل ویکیسینیش ڈرائیو جنوری میں چلایا جائے گا۔

کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کے لئے وضع کردہ میکانزم کی تیاری کا اندازہ لگانے کے لئے مرکز نے 28 اور 29 دسمبر کو چار ریاستوں پنجاب، آسام، آندھراپردیش اور گجرات میں ڈرائی رن کی منصوبہ بندی کی ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 'اس مشق میں ویکسین کی فراہمی، جانچ کی وصولی اور نگرانی، ٹیم کے ممبروں کی تعیناتی اور سیشن سائٹوں کی فرضی ڈرل کے لئے آن لائن پلیٹ فارم کو-ون میں ضروری اعداد و شمار کا اندراج شامل ہوگا'۔

وزارت صحت کے مطابق ہر ریاست کو اپنے دو اضلاع میں ڈرائی رن چلانی ہوگی، مثال کے طور پر ضلع ہسپتال، پرائیویٹ کلینکس وغیرہ۔

اس قدم سے منصوبہ بندی اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کے مابین روابط کو بھی قابل بنایا جائے گا اور چیلنجوں کی نشاندہی کی جاسکے گی اور اصل عمل درآمد سے قبل آگے کی رہنمائی کی جاسکتی ہے۔

ڈرائی رن (تجرباتی ویکسینیشن) کی اہم توجہ حفاظتی ٹیکوں کے بعد ہونے والے کسی بھی ممکنہ منفی واقعات کے انتظام پر مرکوز ہوگی۔ اس کے علاوہ سیشن سائٹ پر بیماریوں کی منتقلی کو روکنے کے لئے انفیکشن کنٹرول کے طریقوں پر عمل پیرا اور انتظام بھی ڈرائی رن میں شامل ہے۔

اس دوران موک ڈرل میں بلاک اور ضلعی سطح پر ہمہ وقت نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا اور ریاست اور مرکزی وزارت صحت کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی آراء تیار کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے
ملک کی پہلی ڈرائیور لیس میٹرو کا آج سے ہوگا آغاز

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ 19 ویکسین کے رول آؤٹ کی تیاری کر رہی ہے چونکہ ویکسین کے منتظمین ویکسینیشن کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کریں گے لہذا مختلف ریاستوں میں ٹرینرز اور جو ٹیکہ لگائیں گے ان کو تربیت دی گئی ہے۔

قومی سطح کے ٹرینرز کی تربیت کے دوران 2،360 سے زائد شرکا کو تربیت دی گئی تھی جس میں ریاستی حفاظتی ٹیکوں کے افسران، کولڈ چین آفیسرز، آئی ای سی کے عہدیداران، ترقیاتی شراکت دار وغیرہ شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.