ETV Bharat / bharat

Drug Dealers in Mumbai : ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ میں منشیات کی خرید و فروخت کھلے عام - ناگپاڑہ میں منشیات

جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والی جگہیں منشیات فروشوں کی زد میں پوری طرح آچکی ہیں۔ یہی سبب ہے کہ اب ان علاقوں میں نشه آور اشیاء کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے پاس ممبئی کے دو ٹانکی علاقے کی کچھ ویڈیو موصول ہوئی ہے، جس میں چھوٹا سونا پور علاقہ میں نشہ آور اشیاء بےخوف ہوکر فروخت کی جا رہی ہے۔

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ میں منشیات کی خرید و فروخت کھلے عام

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 11:03 PM IST

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ میں منشیات کی خرید و فروخت کھلے عام

ممبئی: ملک بھر میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جاتی ہے۔ مہاراشٹر کے ممبئی میں بھی متعدد مقامات پر مہم کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے کئی کوشش کی جاتی ہے۔ کئی بار پولیس کو سڑکوں پر اتر کر بیداری مہم کی ریلیاں نکالنی پڑتی ہیں لیکن ان ریلیوں کا اثر شاید کچھ گھنٹوں یا کچھ دنوں کے لیے ہی رہتا ہے۔ منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد اس 'گورکھ دھندے' کو اعلانیہ انجام دیتے ہیں۔

جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والی جگہیں منشیات فروشوں کی زد میں پوری طرح آچکی ہیں۔ یہی سبب ہے کہ اب ان علاقوں میں نشه آور اشیاء کھلے عام بیچ جاتی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے پاس ممبئی کے دو ٹانکی علاقے کی کچھ ویڈیو موصول ہوئی ہے، جسے ای ٹی وی کے قارئین نے ہمیں اس لئے دیا ہے تاکہ ہم منشیات کے اس کاروبار کو منظر عام پر لاسکیں تاکہ حکومت اور پولیس اس کو لیکر سنجیدگی اختیار کرے۔

ممبئی کے دو ٹانکی علاقے میں چھوٹا سونا پور علاقہ ہے، اس علاقے میں نشہ آور اشیاء بےخوف ہوکر فروخت کی جا رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے گزشتہ برس بھی اسی علاقے میں منشیات کی خریدوفوخت کو لیکر ایک خبر شائع کی تھی، جس میں منشیات فروش سرعام منشیات فروخت کر رہے تھے۔ خبر شائع ہونے کے بعد کچھ دنوں تک ماحول بدلا رہا لیکن بعد میں سب پہلے کے جیسے ہو گیا۔

ہم نے اس بارے میں ممبئی کے کئی اراکین اسمبلی سے بات چیت کی، ہر ایک نے نشه آور اشیاء کو لیکر اپنی اپنی رائے ظاہر کی۔ رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا ڈرگس لعنت ہے اس کے خلاف ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔ رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ جب تک پولیس بڑے پیمانے پر کارروائی نہیں کرےگی تب تک ہم اسے نہیں روک سکتے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ اب نشہ آور اشیاء کو لیکر حکومت کو سخت ہونے کی ضرورت ہے۔ جیسے بیف پر پابندی لگا دی گئی۔ اسی طرح سے یہاں بھی سخت ہونا ہوگا۔

اسلم شیخ نے کہا کہ جب غیر ممالک میں اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے تو بھارت میں کیوں نہیں۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ یہ ویڈیو حیران کر دینے والے ہیں۔ ہمیں اس پر سخت قدم اٹھانا ہوگا۔ ہمیں موجودہ اور آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ بتا دیں کہ ممبئی میں اس علاقوں میں کچھ خودساختہ تنظمیں اور خود ساختہ سماجی کارکنان نے اس کے خلاف آواز اٹھائی لیکن بعد میں منشیات کے سوداگروں سے اُنہیں لوگوں نے ساٹھ گانٹھ کر لی، جس کی وجہ منشیات کا یہ کاروبار جو کبھی چوری چھپے کیا جاتا تھا آج بےخوف ہوکر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: منشیات کی سودے بازی میں ملوث دو افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.