ETV Bharat / bharat

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے رہائشی حصے میں ڈرون کی دراندازی - drone spotted in india high commission in islamabad

ذرائع کے مطابق ہفتے کی شب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے رہائشی حصے میں ایک ڈرون نظر آیا جب جموں میں ہوائی اڈے پر حملہ ہوا۔

Drone Seen Over High Commission In Islamabad
'اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے رہائشی حصے میں ڈرون کی دراندازی'
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 4:22 PM IST

جموں و کشمیر کے علاقے جموں میں فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کی اطلاعات کے درمیان یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ جموں کے فضائی اڈے پر حملے کے وقت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن (High Commission) کی عمارت کے اندر بھی ڈرون کی دراندازی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کی شب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے رہائشی حصے میں ایک ڈرون نظر آیا جب جموں میں ہوائی اڈے پر حملہ ہوا۔ اس وقت ایک پروگرام چل رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے بات کی ہے اور اپنی سکیورٹی کے حوالہ سے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں بھارتی مشن میں کسی ڈرون دیکھا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.