ETV Bharat / bharat

قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی ڈرون سے نگرانی ضروری

حکومت نے قومی شاہراہوں کے کام کے معیار کو بڑھانے اور کام میں یکسانیت اور شفافیت لانے کے لیے جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ سڑکوں کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق منصوبوں کی ماہانہ بنیاد پر ڈرون سے ویڈیو ریکارڈنگ کو لازمی کردیا ہے۔

قومی شاہراہ
قومی شاہراہ
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 10:09 PM IST

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ قومی شاہراہوں سے منسلک پروجیکٹوں کی ہر مہینہ ٹھیکیدار، نگراں کنسلٹنٹ کے ٹیم سربراہ کی موجودگی میں ڈرون سے ویڈیو کی ریکارڈنگ ہوگی۔ بعد میں اس ویڈیو کو قومی شاہراہ اتھارٹی۔این ایچ اے آئی پہلے مہینہ کے تقابلی منصوبہ ویڈیو کو اپنے پورٹل ’ڈیٹا لیک‘ پر اپ لوڈ کرے گی۔

وزارت نے بتایا کہ اس کے بعد نگراں کنسلٹنٹ ان ویڈیو کا جائزہ لیکر پروجیکٹ کے کام سے منسلک مختلف فریقین کو اس میں شامل کرتے ہوئے ڈیجیٹل ماہانہ پیش رفت رپورٹ پر اپنا تبصرہ دیں گے اور این ایچ اے آئی پروجیکٹوں کے فزیکل انسپکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی بھی جانچ کریں گے۔

این ایچ اے آئی ان تمام ڈیولپ پروجیکٹوں میں بھی ماہانہ ڈرون سروے کرے گا جن کا اتھاڑتی خود آپریشن اور دیکھ بھال کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.