ETV Bharat / bharat

Driver Burnt Alive سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی جل کر موت - نوئیڈا میں سڑک حادثہ

نوئیڈا میں سڑک حادثہ کے بعد ایک ٹرک ڈرائیور کی جل کر موت ہو گئی۔ اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا لیکن ڈرائیور کو نہیں بچایا جاسکا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب تک اس کو نکالا جاتا تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔

سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی جل کر موت
سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی جل کر موت
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 8:32 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیس نوئیڈا کے ایسٹرن پیریفرل پر بدلا پور کوتوالی علاقے میں ایک ٹرک نے آگے جا رہی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ واقعے کے بعد ٹرک کے کیبن میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ڈرائیور کی جل کر موت ہو گئی۔ اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا لیکن ڈرائیور کو نہیں بچایا جاسکا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب تک اس کو نکالا جاتا تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ٹرک سونی پت سے ایسٹرن پیری فیرل کے راستے فرید آباد جا رہا تھا۔ ٹرک میں صوفے کا کور بھرا ہوا تھا۔ ٹرک کو ڈرائیور دھرمیندر چلا رہا تھا، جو بلند شہر کے دیبائی اونچا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگے چلتی ایک گاڑی نے اچانک بریک لگائی، جس کی وجہ سے دھرمیندر کا ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔ واقعے کے بعد دھرمیندر کے ٹرک کے کیبن میں آگ لگ گئی۔ وہیں دوسرے گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ دھرمیندر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جودھپور: سڑک حادثے میں ڈرائیور کی جل کر موت

پولیس نے بتایا کہ آگ کیبن تک محدود تھی، پیچھے رکھا سامان بچا لیا گیا۔ سی این جی لگنے کی وجہ سے حادثے کے بعد آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.