ETV Bharat / bharat

'میزائل ٹکنالوجی میں ڈی آر ڈی او کی کوششیں قابل ستائش'

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 9:38 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ڈی آر ڈی او حیدرآباد کا دورہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے عصری ٹکنالوجی کے لئے استعمال ہونے والی جانچ کے مختلف مراکز اور ڈی آر ڈی او کی ٹکنالوجیز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

DRDO's efforts in missile technology are commendable
'میزائل ٹکنالوجی میں ڈی آر ڈی او کی کوششیں قابل ستائش'

صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے ڈی آر ڈی او حیدرآباد کے 'ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کامپلکس' میں دو نئے مراکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وینکیانائیڈو نے کہا کہ' ان مراکز سے ایس اے ایم سسٹمس کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمس کے ڈیزائن اور تیاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ساتھ ہی بالسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کو بھی مستحکم کیا جاسکے گا۔ نائب صدرجمہوریہ نے عصری ٹکنالوجی کے لئے استعمال ہونے والے جانچ کے مختلف مراکز اور ڈی آر ڈی او کی ٹکنالوجیز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لاک ڈاون کے دوران سخت محنت اور بے لوث کام پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کیں اور کہاکہ' اس محنت کے نتیجہ میں ایچ ایس ٹی ڈی وی'اسمارٹ' اے ٹی جی ایم' این جی آر اے این' برہموس جیسے مشن کی سلسلہ وار کامیابی کی شکل میں ٹکنالوجی کی پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' میزائل ٹکنالوجی میں ڈی آر ڈی او کی کوششیں ملک کو خود کفیل بنارہی ہیں جو فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں سے خواہش کی کہ' مستقبل کی دفاعی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں۔ وینکیانائیڈو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ' ڈی آر ڈی او کے سائنسداں ملک کو خود مختار بھارت بنائیں گے اور ساری دنیا بھارت پر منحصر ہوگی۔

مزید پڑھیں: ری پبلک ریٹنگ گڑبڑی معاملہ: بی اے آر سی کے سابق سی ای او نے جرم کا اعتراف کیا

انہوں نے کووڈ- 19 وباء کے چیلنجز کے باوجود میزائل کے ترقیاتی پروگرام میں اہم سنگ میل عبور کرنے کے سلسلہ میں سخت محنت کے لئے سائنسدانوں کے مساعی کی ستائش کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمودعلی'ڈی آر ڈی او' کے صدر نشین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، ڈائرکٹر جنرل میزائل اینڈ اسٹراٹیجک سسٹمس ایم ایس آر پرساد اور دوسرے افراد بھی موجود تھے۔

۔یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.