ETV Bharat / bharat

ڈی آر ڈی او کی نئی ٹکنالوجی سے فضائیہ کو ملیں گی چھ نئی آنکھیں

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 7:51 PM IST

Updated : Dec 16, 2020, 8:13 PM IST

ڈی آر ڈی او نے چھ نئے ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلین تیار کیے ہیں، جس سے ملکی دفاعی صنعت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کی سرحدوں پر ہندوستانی فضائیہ کی نگرانی کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

drdo-to-develop-six-airborne-plane-for-iaf
ڈی آر ڈی او کی نئی ٹکنالوجی سے فضائیہ کو ملیں گی چھ نئی آنکھیں

ملکی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ڈی آر ڈی او ایک نئی ٹکنالوجی تیار کرنے جارہی ہے۔ در اصل، ڈی آر ڈی او نے چھ نئے ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلین تیار کیے ہیں، جو پاکستان اور چین کی سرحدوں پر فضائیہ کی نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید بہتر بنائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، 10 ہزار 500 کروڑ کے پروجکٹ کے تحت اے ای ڈبلیو اینڈ سی بلاک 2 ایئرکرافٹ کو ڈی آر ڈی او تیار کرے گا۔ ایئر انڈیا فلائٹ کی جانب سے چھ طیارے خریدے جائیں گے اور انہیں ریڈار کے ساتھ اس طرح سے نئی شکل دی جائے گی کہ اس کے ذریعہ سے 360 ڈگری پر کی نگرانی کی جا سکے۔

اے ای ڈبلیو اینڈ سی بلاک 2 طیارے پچھلے این ای ٹی آر اے طیارے کے موازنے میں کافی جدید ہوں گے اور اس مشن کے دوران ان کے ذریعہ دشمن کے علاقے کے کافی اندر تک 360 ڈگری پر نگرانی کی جاسکے گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت اس پروجکٹ کو جلد منظوری دیئے جانے کی امید کر رہی ہے۔

اس سے قبل ڈی آر ڈی او نے ایئربس 330 طیاروں پر چھ ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) بنانے کا پروجکٹ بنایا تھا، جس کے لئے کچھ چیزیں بنگلور میں بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

روس سے ایس ۔ 400 میزائل سسٹم کی خریداری، ترکی پر امریکی پابندی

ذرائع نے بتایا کہ یہ پروپجکٹ خود کفیل ہندوستان مہم کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Last Updated : Dec 16, 2020, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.