پٹنہ: صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو NDA's presidential candidate Draupadi Murmu آج یک روزہ دورہ پر بہار پہنچی۔ این ڈی اے اتحاد میں شامل تمام پارٹی کے اعلیٰ لیڈران سے انہوں نے ملاقات کی۔ مُرمو نے سب سے پہلے سکریٹریٹ میں واقع برسا منڈا کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا، اس کے بعد وہ ہوٹل موریہ پہنچی، جہاں این ڈی اے اتحاد کے تمام رکن اسمبلی و رکن پارلیمان موجود تھے، یہاں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قومی صدر للن سنگھ، جیتن رام مانجھی اور بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر مرمو کا استقبال کیا۔
وہیں مرمو نے بہار کے تمام این ڈی اے لیڈران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہار سے میرا قدیم رشتہ ہے، یہاں کے لوگوں سے اپنائیت محسوس ہوتی ہے، میں جہاں جہاں جا رہی ہوں، تمام لوگوں کی محبت مل رہی ہے۔ میں بالخصوص نتیش جی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا، اگر آپ لوگوں کی دعا سے صدر جمہوریہ کے عہدے پر فائز ہوئی تو بہار کی عوام کا شکریہ ادا کرنے میں دوبارہ بہار آؤں گی۔ Draupadi Murmu on One-Day Visit to Bihar
یہ بھی پڑھیں: Draupadi Murmu NDA's presidential candidate: دروپدی مُرمو این ڈی اے کی صدارتی امیدوار
وہیں اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ہمیں یہ احساس ہی نہیں ہو رہا ہے کہ دروپدی مرمو اُڑیسہ کی ہیں بلکہ ہم سبھی کو لگ رہا ہے کہ محترمہ اسی بہار کی بیٹی ہیں اور جیسے ہی صدر جمہوریہ امیدوار کے طور پر ان کے نام کا اعلان ہوا، ہم نے سب سے پہلے حمایت کا اعلان کیا، پہلے اڈیشہ اور جھارکھنڈ، بہار کا ہی حصہ تھا۔ اس لحاظ سے دونوں ہمارے پڑوسی ریاست ہیں اور اڈیشہ سے ہماری تہذیب و ثقافت ملتی ہے۔ ہمیں سو فیصد یقین ہے بلکہ محترمہ مرمو کو ہم پیشگی صدر جمہوریہ کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارک باد پیش کر دیتے ہیں۔ Draupadi Murmu on One-Day Visit to Bihar