ETV Bharat / bharat

اسرائیل میں مذہبی پروگرام میں بھگدڑ، درجنوں ہلاک - israel stampede

ہزاروں کی تعداد میں لوگ میرون پہاڑ کے دامن میں 'لاگ باؤمر تہوار' کو منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار یہودی، ربی شیمعون بار یوچائی کی یاد میں مناتے ہیں، جو دوسری صدی کی ایک معروف مذہبی شخصیت تھی، اور وہ اسی جگہ پر دفن ہیں۔

اسرائیل میں یہودی تہوار میں بھگدڑ، درجنوں افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 7:11 AM IST

اسرائیل کے شمال میں یہودی مذہبی اجتماع میں ہونے والی بھگدڑ میں درجنوں افراد ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل میں یہودی تہوار میں بھگدڑ، درجنوں افراد ہلاک

ہزاروں کی تعداد میں لوگ میرون پہاڑ کے دامن میں 'لاگ باؤمر تہوار' کو منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار - یہودی، ربی شیمعون بار یوچائی کی یاد میں مناتے ہیں، جو دوسری صدی کی ایک معروف مذہبی شخصیت تھی۔ اور وہ اسی جگہ پر دفن ہیں۔

یہ مقبرہ یہودی دنیا کے سب سے مقدس مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہاں ہر برس ہزاروں لوگ آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ دل دھلا دینے والی ویڈیوز جاری ہوئے ہیں جن میں بھگدڑ کے مناظر دیکنے کو مل رہے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ پروگرام میں ایک اسٹینڈ گر گیا تھا۔ امدادی خدمات فراہم کرنے والوں کے مطابق بھگدڑ کی وجہ سے درجنوں لوگ ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ رات گئے پیش آیا اور اس بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے ٹویٹر پر اس واقعہ کو ایک "بڑی تباہی" قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.