ETV Bharat / bharat

نوئیڈا فلم سٹی کے سامنے ڈبل ڈیکر بس حادثہ کا شکار، تین مسافر شدید زخمی

author img

By

Published : May 10, 2021, 6:45 AM IST

گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے سیکٹر-16 اے پر واقع فلم سٹی فلائی اوور کے قریب دہلی سے اناؤ جارہی ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس کے سبب تین مسافرین زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 مسافروں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر مسافروں کو بھی چوٹیں آئیں جن کا موقع پر ہی علاج کرایا گیا ہے۔

نوئیڈا فلم سٹی کے سامنے ڈبل ڈیکر بس حادثہ کا شکار، تین مسافر زخمی

موصولہ اطلاع کے مطابق بس میں 50 کے قریب مسافرین تھے۔ یہ بس سیکٹر 16 A پر واقع فلم سٹی فلائی اوور کے قریب سے گذر رہی تھی۔ اس دوران بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں 3 مسافروں کو زیادہ چوٹیں آئیں۔ ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ بہت سے دوسرے مسافروں کو ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں۔ ان کا موقع پر ہی علاج کرایا گیا۔

بس کے پلٹنے کے نتیجہ میں مسافرین گھبراگئے، بس ڈرائیور کو انہوں نے اس کا ذمہ دار قرار دیا، کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے دہلی سے نوئیڈا میں داخل ہوتے ہی رفتار بڑھا دی۔ تیز رفتاری کے سبب بس بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.