ETV Bharat / bharat

CM Punjab On PM Statement: 'پنجابیوں کی حب الوطنی پر انگلی اٹھانے کا حق کسی کو نہیں'

وزیر اعظم نریندر مودی کی فیروز پور میں سکیورٹی کی چوک پر دیئے گئے بیانات 'Apne CM Ko Thanks Kehna, Ki Mein Bhatinda Airport Tak Zinda Laut Paaya' کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب Punjab CM نے کہا کہ 'حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم کی طے شدہ ریلی سے پانچ دن پہلے، اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) نے لینڈنگ اسپاٹ، ریلی کی جگہ اور ہر سیکیورٹی کی تفصیلات حاصل کی تھیں، لیکن بعد میں وزیر اعظم کے قافلے نے اچانک بذریعہ سڑک جانے کا فیصلہ کیا، جسے ایس پی جی کی جانب سے صاف کرایا گیا تھا'۔

'پنجابیوں کی حب الوطنی پر انگلی اٹھانے کا حق کسی کو نہیں'

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 8:12 PM IST

پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننیPunjab Chief Minister Charanjit Singh Channi نے کہا کہ 'پنجابیوں نے ملک کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ پنجاب اور پنجابیوں کی حب الوطنی Patriotism of Punjab and Punjabis پر انگلی اٹھانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے کل فیروز پور سے خطاب کیے بغیر واپس چلے جانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چننی نے آج یہاں دانا منڈی میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ریلی کے مقام پر صرف 700 لوگ ہی پہنچے تھے، جس نے وزیر اعظم کو اپنے قدم پیچھے کھینچنے کو مجبور کیا اور بعد میں وزیر اعظم کی سیکورٹی کو خطرے کا بہانہ بناتے ہوئے الزام حکومت پنجاب پر لگادیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چنی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم کی طے شدہ ریلی سے پانچ دن پہلے، اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) نے لینڈنگ اسپاٹ، ریلی کی جگہ اور ہر سیکیورٹی کی تفصیلات حاصل کی تھیں، لیکن بعد میں وزیر اعظم کے قافلے نے اچانک بذریعہ سڑک جانے کا فیصلہ کیا جو ایس پی جی کی جانب سے صاف کیا گیا تھا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر وزیراعظم کو کوئی خطرہ ہے تو ہرپنجابی محب وطن ہونے کے ناطے اپنا خون بہانے اور گولیوں کاسامنا کرنے کو تیار ہے۔ پنجابی ماضی میں بھی ملک کی شان اور وقار کی بحالی کے لیے قربانیاں دیتے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب مخالف قوتوں کو ریاست کو بدنام کرنا بند کرنے کے لیے کہا اور ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم کے ارد گرد انٹیلی جنس سسٹم کیا کررہا ہے، کیا انہوں نے وزیر اعظم کی سلامتی کو کسی خطرے کا امکان محسوس کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ چننی نے پنجاب مخالف قوتوں سے انتقامی سیاست سے دور رہنے کے لیے کہا اور اس بات پر غور کرنے کی صلاح دی کہ لوگ، خاص طور پر کسان، ان کو کیوں پسند نہیں کرتے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.