دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے)کے اراکین نے تمل ناڈو کو نیٹ (این ای ای ٹی) میڈیکل Net Issue in Tamil Nadu کے داخلے کے امتحان سے باہر رکھنے کے معاملے پر بحث کے لیے ان کی تحریک التواء نامنظور کیے جانے کے خلاف جمعہ کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا اور مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ ان کی حمایت میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین بھی ایوان سے باہر چلے گئ۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان میں دستاویز رکھے جانے کے بعد جیسے ہی زیرو آور(وقفہ صفر) کی کاروائی شروع کرنی چاہی۔ ڈی ایم کے کے رہنما تروچی شیوا نے تمل ناڈو میں نیٹ سے متعلق تحریک التواء کا مسئلہ اٹھایا۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ مرکز اور پارلیمنٹ سے متعلق مسئلہ نہیں ہے اس لیے انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے زیرو آور کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ترنمول کانگریس کے رکن ندیمُل کا نام پکارا۔
مزید پڑھیں:۔ Mahua Moitra in Lok Sabha: مہوا موئترا کا طنز، مستقبل کے بھارت سے ڈرتی ہے مودی حکومت
اس دوران ڈی ایم کے کے اراکین نے اپنے مطالبے پر زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ کچھ اراکین چیئر کے قریب آ کر بولنے لگے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ڈی ایم کے اراکین کی طرف سے کہی گئی کوئی بھی بات ریکارڈ میں نہیں جائے گی۔
انہوں نے اراکین سے اپنی اپنی جگہوں پر لوٹنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک میں بحث کے دوران تمل ناڈو میں نیٹ کے مسئلے پر اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ نہ تو ایجنڈے میں ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کے سامنے ہے۔ اس دوران شور و غل کے درمیان زیرو آور کی کارروائی جاری رہی۔
(یو این آئی)