ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کی ضلع پنچایت میں سنیچر کو دن بھر ہنگامہ رہا۔ ضلع پنچایت کے ایک درجن سے زیادہ اراکین پرانے ٹینڈر کو منسوخ کر کے نئے کاموں کی تجاویز کے مطابق ٹینڈر کرائے جانے اور بدعنوانی کے الزامات کو لیکر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد سابق ضلع پنچایت صدر کے شوہر سریندر ورما کی مصالحت پر ضلع پنچایت اراکین نے اپنا احتجاج ختم کیا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ نئے کاموں کی تجاویز پر ٹینڈر نکالیں جائیں۔ اس کے علاوہ اراکین کا الزام ہے کہ یہاں 27 ملازم کی تقرری ہے لیکن کوئی نظر نہیں آتا ہے۔ الزام یہ بھی ہے کہ اراکین کا کوئی احترام نہیں کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ اراکین نے بدعنوانی کے الزامات عائد کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ بارہ بنکی: ضلع پنچایت صدر سمیت 57 اراکین کی حلف برداری
آپ کو بتادیں کہ بارہ بنکی ضلع پنچایت میں پہلی بار بی جے پی کا صدر منتخب ہوا ہے۔ اراکین نے جو الزام عائد کئے ہیں اس سے بی جے پی کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کی پول ضرور کھل رہی ہے۔