ناگپور: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے جمعرات کو اسمبلی میں کہا کہ آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی منیجر دِشا سالیان کی موت کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم SIT تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ سالیان نے 8 جون 2020 کو ممبئی کے ملاڈ علاقے میں ایک کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ اسی دوران سُشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ Disha Salian Death Case
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے دِشا سالیان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ فی الحال بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس ریاست کے وزیر داخلہ بھی ہیں۔ انہوں نے ایوان میں کہا کہ 'معاملہ پہلے ہی ممبئی پولیس کے پاس ہے۔ جس کے پاس ثبوت ہیں وہ دے سکتے ہیں۔ ایس آئی ٹی اس کی تحقیقات کرے گی۔ Maharashtra Deputy CM Devendra Fadnavis
اس معاملے میں قائد حزب اختلاف اجیت پوار نے کہا کہ 'اسے سیاسی زاویہ سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ فڑنویس نے کہا کہ جانچ کسی کو نشانہ بنائے بغیر منصفانہ طریقے سے کی جائے گی۔ حکمراں اتحاد کے ایم ایل ایز نے دِشا سالیان کی موت کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے پر ایوان کی کارروائی پانچ بار ملتوی کی گئی۔ وہ واضح طور پر شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) کے ایم ایل ایز اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے کو نشانہ بنا رہے تھے۔ ایوان میں یہ معاملہ سب سے پہلے بالاصاحبانچی شیوسینا (وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا دھڑے) کے ایم ایل اے بھرت گوگاولے نے اٹھایا اور اس کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے بھی تھے۔
ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 'اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی۔ یہ تحقیقات مکمل طور پر منصفانہ ہوں گی۔ بی جے پی اور شیو سینا (شندے گروپ) کے کئی رہنماؤں بھرت گوگاولے، نتیش رانے، بھارتی لاویکر، منیشا چودھری، مادھوری میسل اور آزاد ایم ایل اے روی رانا نے دِشا کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ نتیش رانے نے کہا تھا کہ 'سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ ان کے پاس جو معلومات ہیں، اس کے مطابق دِشا سالیان کی موت کو سی بی آئی نے حادثہ قرار بتایا ہے۔
ممبئی پولیس نے کیس بند کر دیا ہے: دوسری طرف فڑنویس نے کہا کہ سی بی آئی نے سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں کوئی کلوزر رپورٹ درج نہیں کی ہے اور جہاں تک دیشا سالیان کیس کا تعلق ہے، اس کی تحقیقات ممبئی پولیس نے کی تھی۔ ممبئی پولیس نے اس کیس کو 2021 میں بند کر دیا اور کہا کہ اس کیس میں سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ کیس کے تفتیشی افسر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ، پنچ نامہ، لواحقین کے بیانات کو منسلک کرتے ہوئے رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر پولیس کو بھجوا دی۔ دِشا سالیان کی موت سے قبل مبینہ حملہ کی افواہیں تھیں، جسے ان کے والد نے مسترد کر دیا تھا۔