ETV Bharat / bharat

افغانستان کی سیکورٹی کے حوالہ سے قطر اور امریکہ کے مابین تبادلۂ خیال

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 9:38 AM IST

Updated : Sep 7, 2021, 11:05 AM IST

قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے یہاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور وہاں سیکورٹی کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

قطر اورامریکہ کے مابین تبادلۂ خیال

یہ اطلاع امیر قطر کے دفتر سے جاری کی گئی ہے۔ دفتر نے ایک بیان میں کہا ’’انہوں نے افغانستان میں جاری پیش رفت اور ملکی سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزراء نے قطر کے امیر سے افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت اور امریکی اور اتحادیوں کے شہریوں اور افغان شہریوں کے انخلا میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

امریکہ، افغانستان میں انسانی امداد جاری رکھے گا: امریکی وزیرخارجہ

امریکی صدر نے قطر اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن مذاکرات اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے میں قطر کے سفارتی کردار کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 7, 2021, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.