ETV Bharat / bharat

Discussion on Motion of Thanks: آج سے پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر بحث کی شروعات - Rahul Gandhi to be first Opposition leader to reply

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر بحث آج سے شروع ہوگی۔ راہل گاندھی اپوزیشن کی جانب سے تحریک شکریہ پر بحث کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 11 فروری تک چلے گا، اس کے بعد مختلف محکموں کے بجٹ مختص کرنے پر غور کے لیے چھٹی ہوگی۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 14 مارچ سے شروع ہوگا جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔ Rahul Gandhi to be First Opposition Leader to Reply

آج سے پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر بحث کی شروعات

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 10:08 AM IST

آج سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر بحث کی شروعات ہوگی، پارٹی اور حکومتی حکمت عملی سازوں نے بی جے پی کی جانب سے تحریک شکریہ پیش کرنے اور بحث شروع کرنے کے لیے مقررین کا انتخاب کرتے وقت انتخابی ریاستوں کا خاص خیال رکھا ہے۔ راجیہ سبھا میں بھی بی جے پی نے اترپردیش کے رکن پارلیمان کو صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر پارٹی کی طرف سے پہلے بولنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ گیتا شاکیہ عرف چندر پربھا راجیہ سبھا میں بی جے پی کی جانب سے تحریک شکریہ پر بات کرنے والی پہلی اسپیکر ہوں گی۔ Debate on theMotion of thanks to the President's Address

بی جے پی کی جانب سے صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر لوک سبھا میں بولنے والے پہلے اسپیکر اترپردیش کے ضلع بستی سے لوک سبھا کے رکن پارلیمان ہریش دویدی ہوں گے۔ تجویز کی حمایت میں بی جے پی کی جانب سے بولنے والے دیگر مقررین کا تعلق بھی اتر پردیش سے ہوگا۔ ہریش دویدی کے بعد بی جے پی نے پارٹی کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں بولنے کی ذمہ داری اتر پردیش کے بانسگاؤں سے لوک سبھا رکن پارلیمان کملیش پاسوان کو سونپی ہے۔

راجیہ سبھا میں بی جے پی کی جانب سے قرارداد کے حق میں بولنے والا دوسرا اسپیکر انتخابی ریاست پنجاب سے ہوگا۔ گیتا شاکیہ کے بعد راجیہ سبھا میں بولنے والے بی جے پی کے دوسرے اسپیکر پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان شویت ملک ہوں گے۔ ملک پنجاب بی جے پی کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں اور انہیں ریاست کا تجربہ کار لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس بھی اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتی۔ ایسے میں کانگریس نے اس معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی ذمہ داری راہل گاندھی کو دی ہے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث شروع کرنے والے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 7 فروری کو لوک سبھا اور 8 فروری کو راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر بحث کا جواب دے سکتے ہیں۔ راجیہ سبھا (ایوان بالا) کا اجلاس صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی میٹنگ مختلف اوقات میں ہوگی۔ آج سے لوک سبھا کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک چلے گی۔ معلومات کے مطابق بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر بولنے والے پہلے اور دوسرے اسپیکر دونوں کا تعلق سب سے اہم انتخابی ریاست اتر پردیش سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.