نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ امریکی دورے سے قبل جمعرات کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پی ایم مودی کے آنے والے دورے کی تیاریوں اور بھارت امریکہ شراکت داری کے نقطہ نظر سے عالمی اسٹریٹجک پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے مل کر بہت اچھا لگا۔ ہماری گفتگو پی ایم مودی کے آنے والے امریکی دورے کی تیاری پر مرکوز تھی اس کے علاوہ ہماری شراکت داری کے نقطہ نظر سے عالمی اسٹریٹجک پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
Great to meet US NSA @jakesullivan46 in South Block today morning.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) June 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Our conversation focused on preparing for PM @narendramodi’s upcoming US visit.
Also discussed global strategic developments from the perspective of our partnership. pic.twitter.com/qeAoYU5nXT
">Great to meet US NSA @jakesullivan46 in South Block today morning.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) June 14, 2023
Our conversation focused on preparing for PM @narendramodi’s upcoming US visit.
Also discussed global strategic developments from the perspective of our partnership. pic.twitter.com/qeAoYU5nXTGreat to meet US NSA @jakesullivan46 in South Block today morning.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) June 14, 2023
Our conversation focused on preparing for PM @narendramodi’s upcoming US visit.
Also discussed global strategic developments from the perspective of our partnership. pic.twitter.com/qeAoYU5nXT
ایک دن پہلے سلیوان نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور دو طرفہ تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھارت-امریکی اقدام کے تحت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ملاقات کے بعد، وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا استقبال کر کے خوشی ہوئی۔ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور دوطرفہ تعاون کے دیگر امور پر بھارت-یو ایس انیشی ایٹو کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ سلیوان بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی دعوت پر 13 سے 14 جون تک نئی دہلی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انھوں نے کل اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈووسل سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر محدود بات چیت کی۔ ان کے ساتھ امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام اور امریکی صنعتکاروں کا ایک وفد بھی ہے۔