ETV Bharat / bharat

Arif Mohammed Khan On Malappuram Incident: گورنر عارف خان نے طالبہ کی 'تذلیل' پر مسلم لیڈر کی سرزنش کی - مسلم رہنما عبداللہ مسلیار

کیرالہ میں ایک اعزازی تقریب میں مسلم رہنما عبداللہ مسلیار کی جانب سے ایک اسکولی طالبہ کی مبینہ تذلیل پر گورنرعارف محمد خان اور خواتین کمیشن نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی۔ Humiliation of Girl in Kerala by Muslim scholar

گورنر عارف خان نے طالبہ کی تذلیل کرنے والے مسلم لیڈر کی سرزنش کی

author img

By

Published : May 12, 2022, 6:05 PM IST

Updated : May 12, 2022, 8:15 PM IST

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ایک اسکولی طالبہ کی اسٹیج پر مبینہ تذلیل کے معاملے پر مسلم رہنما عبداللہ مسلیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دراصل کیرالہ کے سنی علماء کی ایک تنظیم، سمستھا کیرالہ جیم-ایات العلماء (Samastha Kerala Jem-iyyathul Ulama) کے اراکین نے منگل کو ملاپورم ضلع میں ایک اعزازی تقریب کے دوران اسٹیج پر مدعو کرتے ہوئے ایک اسکولی طالبہ کی مبینہ طور پر تذلیل کی۔ یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔

گورنر عارف خان نے طالبہ کی تذلیل کرنے والے مسلم لیڈر کی سرزنش کی

گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اس واقعہ پر افسوس ہوا کہ ملاپورم میں ایک لڑکی کو ایوارڈ حاصل کرنے کے دوران اسٹیج پر تذلیل کی گئی، کیونکہ وہ ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی تھی۔' گورنر نے کہا کہ یہ ایک مثال ہے کہ 'کس طرح جنونی علماء مسلم خواتین کو پسماندہ بناتے ہیں۔ وہ قرآن کے احکامات اور آئین کی شقوں کو نہ مان کر خواتین کی شخصیت کو دباتے ہیں۔ اس دوران گورنر عارف خان نے قرآن پاک کا حوالہ بھی دیا۔

کیا ہے پورا معاملہ:

یہ واقعہ ملاپورم ضلع میں ایک 'مدرسہ' کی عمارت کے افتتاح کے دوران پیش آیا، جہاں حال ہی میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کے رہنما پنکڑ سید عباس علی شہاب تھنگل نے لڑکی کو اسٹیج پر ایوارڈ دیا۔ ایوارڈ دینے کے فوراً بعد مسلم اسکالر ایم ٹی عبداللہ مسلیار نے منتظمین سے سوال کیا کہ لڑکی کو اسٹیج پر کیوں مدعو کیا گیا؟

"دسویں جماعت کی لڑکی کو اسٹیج پر کس نے بلایا؟ اگر آپ نے دوبارہ ایسا کیا تو... ایسی لڑکیوں کو یہاں مت بلانا۔ کیا آپ سمستھا کے اصول نہیں جانتے؟ کیا آپ ہی وہ تھے جس نے اسے بلایا؟ ایوارڈ لینے کے لیے اس کے والدین سے آنے کو کہیں۔ جب ہم یہاں بیٹھے ہوں تو ایسی حرکتیں نہ کریں۔ انہوں نے کہ کہ اس طرح کی تصاویر ٹیلی کاسٹ ہو جاتی ہیں۔' اس دوران لڑکی کے نام کا اعلان کرنے والے شخص نے مسلیار سے معافی مانگی۔

اس واقعہ کے بعد عارف محمد خان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا، "یہ جان کر افسوس ہوا کہ ملاپورم ضلع میں ایک نوجوان باصلاحیت لڑکی کی اسٹیج پر تذلیل کی گئی۔'

ساتھ ہی اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیرالہ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن پی ستھیدیوی نے کہا کہ مسلم لیڈر کا نفرت انگیز تبصرہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو صدیوں پیچھے لے جانے کی سوچ رکھنے والے اپنے ضمیر کو بیدار کریں۔ اس کے ساتھ ہی کیرالہ کے لیڈر آف اپوزیشن وی ڈی ستیسن نے کہا کہ کانگریس خواتین مخالف کسی بھی موقف کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

Arif Mohammed Khan Visit Mahakal Temple: عارف محمد خان نے مہاکال مندر کے درشن کئے

Last Updated : May 12, 2022, 8:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.