ETV Bharat / bharat

ڈی آئی سی اننت ناگ کی جانب سے کووڈ19 بیداری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:01 PM IST

اس موقع پر کورونا وائرس سے متعلق بچاؤ، احتیاطی تدابیر، ایس او پیز کی پاسداری اور ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اسکولی طلباء اور اساتذہ میں پمپلیٹس تقسیم کئے گئے۔

ڈی آئی سی اننت ناگ کی جانب سے کووڈ19 بیداری مہم کا آغاز
ڈی آئی سی اننت ناگ کی جانب سے کووڈ19 بیداری مہم کا آغاز

ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر (ڈی آئی سی) اننت ناگ کی جانب سے کووڈ19 کی تیسری لہر کو روکنے کے لئے بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس سلسلہ میں رانی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک روزہ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر خانزادہ محمد عثمان کے علاوہ پرنسپل ہائر سیکنڈری ثمینہ کوچک ڈی آئی سی کے افسران اور اسکول کے طلبہ و دیگراسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

شرکاء سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی آئی او نے کہا کہ کووڈ 19 ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور تیسری لہر آنے کے امکانات کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی زیادہ ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:ضلع اننت ناگ کے بنتورو علاقے میں گرلز ہاسٹل کا افتتاح

اس موقعہ پر ویکسینیشن اور ذاتی حفظان صحت پر زور دیا گیا تاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ کیمپ کے دوران ماسک پہننے اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر احتیاط کرنے پر زور دیا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.