ETV Bharat / bharat

دھرمیندر پردھان نے پسماندہ طبقات کے طلبہ سے ملاقات کی - OBC ریزرویشن

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آل انڈیا او بی سی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے طلبہ سے ملاقات کی۔ طلبہ نے او بی سی طبقات کے طلبہ کے لئے عزت ، انصاف اور مواقع کو یقینی بنانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 7:43 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے پسماندہ طبقات کے طلبہ کی تنظیم آل انڈیا او بی سی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ارکان نے ملاقات کر کے NEET امتحانات میں 27 فیصد او بی سی ریزرویشن نافذ کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پردھان نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہاکہ "آل انڈیا او بی سی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے طلبہ سے ملاقات ہوئی۔ طلبہ نے NEET امتحانات کے آل انڈیا کوٹہ میں 27 فیصد OBC ریزرویشن کو نافذ کرنے اور او بی سی طبقات کے طلبہ کے لئے عزت ، انصاف اور مواقع کو یقینی بنانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:دہلی فسادات: عمر خالد کی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت

مرکزی وزیر نے کہا کہ “میٹنگ کے دوران طلبہ نے او بی سی طبقات کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے طریقوں پر قیمتی تجاویز بھی دیں۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت پسماندہ اور کمزور طبقات کے مواقع کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے کام کرے گی اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

واضح ر ہے کہ حکومت نے حال ہی میں میڈیکل کورسز کے لیے آل انڈیا کوٹے میں OBC کے لیے 27 فیصد اور EWS کے لیے 10 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.