ETV Bharat / bharat

دھنباد جج قتل: سی بی آئی ہفتہ وار رپورٹ داخل کرے - چیف جسٹس این وی رمن

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو بتایا کہ وہ ہر ہفتے ہائی کورٹ میں تحقیقاتی رپورٹ داخل کرے۔

Dhanbad judge death: SC directs CBI to submit weekly status reports to Jharkhand HC
دھنباد جج قتل: سی بی آئی ہائی کورٹ میں ہفتہ وار رپورٹ داخل کرے گی
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 9:34 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو ہدایت دی کہ وہ دھنباد کے جج کے مبینہ قتل کے سلسلے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ہفتہ وار رپورٹ داخل کرے۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو بتایا کہ وہ ہر ہفتے ہائی کورٹ میں تحقیقاتی رپورٹ داخل کرے گی۔

کیس کی سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے بتایا کہ سی بی آئی نے جج کی موت کے کیس میں اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے جبکہ جسٹس رمن نے کہاکہ سیل شدہ رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں ٹھوس شواہد طلب کیے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سی بی آئی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں قتل کے محرک کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

عدالت نے مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں سے عدالتی افسران کو عدالت کے اندر اور باہر محفوظ محسوس کرانے کے لیے ماحول بنانے پر جواب بھی طلب کیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.