ETV Bharat / bharat

نواب ملک کے انڈر ورلڈ سے تعلقات: فڑنویس - نواب ملک کے انڈر ورلڈ سے تعلقات

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کہا تھا کہ میں دیوالی کے بعد کچھ انکشاف کروں گا۔ کاغذات اور ثبوت حاصل کرنے میں کچھ وقت لگا۔ میں سلیم جاوید کی اسکرپٹ نہیں بتا رہا ہوں اور یہ فلم کا انٹر ویل نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواب ملک کے ڈی کمپنی سے تعلقات ہیں اور وہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 9:35 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے منگل کو الزام لگایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) رہنما اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی-ایم وی اے حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں اور وہ 1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ایک مجرم کے ساتھ زمین کے سودے میں شامل تھے۔
مسٹر فڑنویس نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں نے کہا تھا کہ میں دیوالی کے بعد کچھ ظاہر کروں گا۔ کاغذات اور ثبوت حاصل کرنے میں کچھ وقت لگا۔ میں سلیم جاوید کی اسکرپٹ نہیں بتا رہا اور یہ فلم کا انٹر ویل نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر ملک کے ڈی کمپنی سے تعلقات ہیں اور وہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'فڑنویس افسران کا استعمال کر کے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواب ملک نے ممبئی دھماکے کے مجرم سے 2.80 ایکڑ زمین بازار کی قیمت سے کم قیمت پر خریدی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ سودا ٹاڈا ایکٹ کے تحت قیمتی اراضی کو ضبطی سے بچانے کے لیے تھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

fadnavis
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.