ETV Bharat / bharat

Bansi Maharaj ki Jai chanting in AMU اے ایم یو میں مذہبی نعرہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں این سی سی کیڈٹس کے طلبہ بنسی مہاراج کی جے کا نعرہ لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کے خلاف اے ایم یو طلبہ نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔Religious slogans in AMU

مذہبی نعرہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 9:49 AM IST

اے ایم یو میں مذہبی نعرہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پر یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں این سی سی کیڈٹس 'بولوں بنسی مہاراج کی جے'، رادھا رانی کی جے اور 'بانکے بہاری کی جے' کے نعرے لگاتے ہوئے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مذہبی نعرے لگانے والے طلباء کو معطل نہیں کیا گیا۔

اس پورے معاملے پر یونیورسٹی طلباء اور طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر یوم جمہوریہ پر اللہ اکبر کے نعرے لگانا غیر قانونی ہے تو بنسی مہاراج کا نعرہ لگانا بھی مذہبی نعرہ ہے۔ اس لیے ان طلباء کو بھی یونیورسٹی انتظامیہ معطل کرے، جنہوں نے بنسی مہاراج کی جے ہو کے نعرے لگائے ہیں، جن کی شناخت وائرل ویڈیو میں بآسانی کی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے صحافیوں کو وائرل ویڈیو سے متعلق بتایا کہ یوم جمہوریہ تقریب کے بعد کی تمام ویڈیوز ہم نے اپنی جانچ کمیٹی کو دے دی ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جائے گا، اس کے خلاف کروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Bansi Maharaj ki Jai chanting in AMU اے ایم یو میں بنسی مہاراج کی جے کے نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ تقریب کے اختتام کے بعد کی ہی ایک ویڈیو 26 جنوری کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس میں این سی سی کے کیڈٹس 'اللہ اکبر کے نعرے' لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے اعتراضات کے بعد نعرے لگانے والے انڈر گریجویشن کے طالب علم وحیدالزماں کو یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل کردیا اور تھانہ سول لائن میں نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 153B اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا۔ علیگڑھ کے رکن پارلیمان ستیش گوتم نے بھی اس کے خلاف بیان جاری کرکے طلباء کے معطلی اور ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.