ETV Bharat / bharat

Delhi Violence شاہ رخ کی جان کو خطرہ ہے، وکیل بلال خان - شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد

شاہ رخ پٹھان کے وکیل بلال خان نے بتایا کہ وہ پہلے ہی 30 جنوری 2023 کو جیل میں پولیس کے ذریعے کیے گئے تشدد کو لیکر عدالت میں درخواست دے چکے ہیں جس کی سماعت ابھی جاری ہے، ایسے میں شاہ رخ کو بغیر کسی آرڈر کے عام بیرک میں منتقل کرنا یہ واضح کرتا ہے کہ شاہ رخ کی جان کو خطرہ ہے۔

شاہ رخ کی جان کو خطرہ ہے، وکیل بلال خان
شاہ رخ کی جان کو خطرہ ہے، وکیل بلال خان
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 5:28 PM IST

Updated : Feb 23, 2023, 5:58 PM IST

شاہ رخ کی جان کو خطرہ ہے، وکیل بلال خان

دہلی: شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران شاہ رخ پٹھان کو پولیس اہلکار پر بندوق تانے دکھایا گیا تھا، جس کے بعد شاہ رخ پٹھان کو دہلی فسادات کے پوسٹر بوائے کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ شاہ رخ کے خلاف دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ شاہ رخ کی مقبولیت کی وجہ سے اسے شروعات سے ہی ہائی سکیورٹی سیل میں رکھا گیا تھا تاہم ابھی اچانک اسے ایک عام جیل میں منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد سے ہی شاہ رخ کے وکیل اور اہل خانہ انہیں تحفظ فراہم کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اس سے قبل شاہ رخ پر ہائی سکیورٹی سیل میں بھی کئی بار حملہ کیا جا چکا ہے۔

اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہ رخ پٹھان کے وکیل ایڈووکیٹ بلال خان سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی 30 جنوری 2023 کو جیل میں پولیس کے ذریعے کیے گئے تشدد کو لیکر عدالت میں درخواست دے چکے ہیں، جس کی سماعت ابھی جاری ہے ایسے میں شاہ رخ کو بغیر کسی آرڈر کے عام بیرک میں منتقل کرنا یہ واضح کرتا ہے کہ شاہ رخ کی جان کو خطرہ ہے۔ ایڈووکیٹ بلال کے مطابق شاہ رخ چونکہ دہلی فسادات کے دوران ایک پولیس اہلکار پر بندوق تاننے کی وجہ سے گرفتار ہوا تھا، اسی لیے پولیس اب جیل میں شاہ رخ کے ساتھ مار پیٹ کر رپی ہے۔

ایڈوکیٹ نے الزام لگایا ہے کہ جس پولیس اہلکار پر شاہ رخ نے بندوق کا اشارہ کیا تھا وہ 'دہیا' تھا اور جیل سپرانٹینڈنٹ کا آخری نام بھی 'دہیا' ہے۔ اسی نے شاہ رخ کے منہ پر تمانچہ مارا تھا۔ وہیں ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں بھارتیہ آئین پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو الزامات شاہ رخ پر لگے ہیں وہیں الزامات دہلی کے شاہین باغ میں کپل گجر پر بھی لگے تھے لیکن کپل کو دو ماہ میں ضمانت مل گئی جبکہ شاہ رخ کو 3 مارچ کو جیل میں رہتے ہوئے 3 برس مکمل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahrukh Pathan Complaint جیل اہلکار مارپیٹ کررہے ہیں، شاہ رخ پٹھان کا الزام

Last Updated : Feb 23, 2023, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.