نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پیر کو دارالحکومت میں 'نیوز پورٹل دی وائر' کے بانی سدھارتھ وردراجن اور ایڈیٹر ایم کے وینو کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ امت مالویہ کی شکایت کی بنیاد پر مارے گئے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ امت مالویہ نے دی وائر' کے بانی سدھارتھ وردراجن اور ایڈیٹر ایم کے وینو کے خلاف دھوکہ دہی، جعلسازی، ہتک عزت اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کئے ہیں۔ نیوز پورٹل دی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن اور ایڈیٹر ایم کے وینو کے خلاف پہلی اطلاعاتی رپورٹ درج کیے جانے کے دو دن بعد یہ جھاپے مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور میں نیوز پورٹل کے خلاف مقدمہ درج