ETV Bharat / bharat

DMRC Guidelines For Republic Day: یوم جمہوریہ کے پیش نظر دہلی میں جزوی طور پر میٹرو خدمات معطل

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 10:41 PM IST

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن Delhi Metro Rail Corporation نے یوم جمہوریہ Republic Day کے پیش نظر 26 جنوری 2022 کو سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر صبح سے دوپہر 12 بجے تک سینٹرل سکریٹریٹ اور ادیوگ بھون تک میٹرو خدمات معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر دہلی میں جزوی طور پر میٹرو خدمات معطل

دہلی میٹرو کے ہر اسٹیشن پر ہو رہے اعلانات کے مطابق میٹرو سے یومیہ سفر کرنے والے مسافروں کو بتایا جا رہا ہے کہ یوم جمہوریہ Republic Day پر سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو خدمات کو 26 جنوری بروز بدھ سینٹرل سکریٹریٹ اور ادیوگ بھون تک دوپہر بارہ بجے تک سروس معطل رہے گی۔ تاہم میٹرو کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

DMRC Guidelines For Republic Day

یوم جمہوریہ پریڈ کے مدنظر دہلی پولیس نے سکیورٹی کے تئیں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور حساس علاقوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ پولیس کمیشنر راکیش آستھانہ نے کہا تھا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day celebrations کو دیکھتے ہوئے پوری دہلی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

وہیں ٹریفک پولیس نے پریڈ کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا ہے۔اسی طرح 29 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ Beating Retreat کی وجہ سے مرکزی سکریٹریٹ اور ادیوگ بھون میٹرو اسٹیشن پر دوپہر 2:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک داخلہ اور اخراج بند رہے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت سیکورٹی کے پیش نظر تمام میٹرو اسٹیشنوں کی پارکنگ منگل کی صبح سے ہی بند کر دی گئی ہے۔ اس میں دہلی کے علاوہ این سی آر کے شہروں میں پارکنگ بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.