ETV Bharat / bharat

Delhi Liquor Policy Case کے کویتا کی عرضی پر ای ڈی نے سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل کیا

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 5:01 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھارت راشٹرا سمیتی کی سینئر رہنما اور ایم ایل سی کے کویتا کی درخواست پر سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن دائر کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک کیویٹ پٹیشن داخل کرکے اپیل کی کہ وہ بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے لیڈر کے کویتا کی طرف سے ای ڈی کے جاری کردہ سمن مورخہ 24 مارچ کے خلاف دائر عرضی میں جانچ ایجنسی کا موقف سنے بغیر کوئی حکم جاری نہ کرے جو انہوں نے دہلی آبکاری پالیسی کے کیس میں پوچھ گچھ اور گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر کی ہے۔ تلنگانہ کی قانون ساز کونسل ممبر (ایم ایل سی) کویتا کے 16 مارچ کو ای ڈی حکام کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہ ہونے کے بعد ایجنسی نے ان کے لیے 20 مارچ کو پوچھ گچھ کے سمن کی تازہ تاریخ طے کی جب انہيں نئی دہلی میں جانچ ایجنسی کے دفتر میں حاضر ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Liquor Scam دہلی شراب پالیسی کیس میں کے کویتا آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی

کیویٹ پٹیشن ایک قانونی دستاویز ہے جو کسی فریق کی طرف سے عدالت کو الرٹ کرنے کے لیے دائر کیا جاتا ہے تاکہ عدالت کی طرف سے کوئی خاص کارروائی کرنے یا مخالف پارٹی کو کوئی ریلیف دینے سے پہلے کیویٹ پٹیشن دائر کنندہ کے موقف کو سننے کا موقع دیا جا سکے۔ الزام ہے کہ حیدرآباد کے شراب فروش ارون پلئی نے شراب کی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے عآپ لیڈروں کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔ پلئی کمپنی رابن ڈسٹلریز میں شراکت دار ہے۔ ای ڈی کے مطابق یہ کمپنی کے کویتا اور اس گروپ کی نمائندگی کرتی ہے جس سے وہ وابستہ ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.