ETV Bharat / bharat

دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کلیم الحفیظ کی امتیاز جلیل سے ملاقات - Delhi: Kaleem Al-Hafeez activist for strengthening AIMIM, met Imtiaz Jalil

اے آئی ایم آئی ایم دہلی کے نو منتخب صدر کلیم الحفیظ آئندہ سال ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سلسلے میں سرگرم ہوگئے ہیں تاکہ عین الیکشن سے قبل تنظیم کو مضبوطی کے ساتھ کھڑا کیا جاسکے۔

دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کی مضبوطی کے لیے کلیم الحفیظ سرگرم، امتیاز جلیل سے کی ملاقات

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 12:27 PM IST

قومی دار الحکومت دہلی کے نومنتخب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے اے آئی ایم آئی ایم دہلی انچارج اور اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل سے ساؤتھ ایوینیو میں ان کے آفس پر ملاقات کی اور دہلی میں پارٹی کو مضبوط کرنے جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امتیاز جلیل کے ساتھ چلی کئی گھنٹے کی میٹنگ میں دہلی کی کمیٹی کی تشکیل، آنے والے کارپوریشن کے الیکشن اور دہلی میں مجلس کی توسیع اور استحکام پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس موقع پر کافی غور وخوض کے بعد بلیغ الزماں نعمانی کو مجلس کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اور بہار میں عوام کی ملی حمایت کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ملک بھر میں سرگرم ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں حیدرآباد میں مقامی اکائی کے الیکشن میں شاندار کارکردگی کے بعد اے آئی ایم آئی ایم نے اب دہلی میں بھی پارٹی کو مضبوطی دینے کی جانب کام کرنا شروع کردیا ہے۔

اسی کے تحت اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بیرسٹر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے سماجی کارکن اور تاجر کلیم الحفیظ کو دہلی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کلیم الحفیظ آئندہ سال ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کو لے کر سرگرم ہوگئے ہیں تاکہ عین الیکشن سے قبل تنظیم کو مضبوطی کے ساتھ کھڑا کرسکیں۔ واضح رہے کہ کلیم الحفیظ کی دہلی کی صدارت سنبھالنے کے بعد امتیاز جلیل سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.