ETV Bharat / bharat

Delhi Government On covid Death: دہلی حکومت نے کووڈ-19 سے ہونے والی اموات میں اضافے پر ہسپتالوں سے وضاحت طلب کی - دہلی حکومت نے کورونا سے ہلاکت کی تفصیل طلب کی

ایک سینئر اہلکار کے مطابق حکومت نے ہسپتال میں متوفی کی آمد، متاثر ہونے کی تاریخ اور ان کے علاج کے بارے میں اطلاعات مانگی Delhi Govt Seeks Explanation From Hospitals ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام نوڈل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اسپتالوں کا دورہ کریں اور مریضوں کے لیے موجودہ صحت کے نظام کا جائزہ لیں۔

دہلی حکومت نے کووڈ-19 سے ہونے والی اموات میں اضافے پر ہسپتالوں سے وضاحت طلب کی

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 10:56 PM IST

دہلی حکومت نے کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ کے بارے میں اسپتالوں سے وضاحت Delhi Govt Seeks Explanation From Hospitalsطلب کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہلی حکومت نے جمعرات کو تمام اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گزشتہ پانچ دنوں میں روزانہ ہونے والی موت کے معاملوں کی اطلاعات بشمول ویکسینیشن کی صورتحال جمع کریں۔

ایک سینئر اہلکار کے مطابق حکومت نے ہسپتال میں متوفی کی آمد، متاثر ہونے کی تاریخ اور ان کے علاج کے بارے میں اطلاعات مانگی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام نوڈل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اسپتالوں کا دورہ کریں اور مریضوں کے لیے موجودہ صحت کے نظام کا جائزہ لیں۔

دہلی حکومت نے یہ ہدایت ایسے وقت میں دی ہے جب 19 اسپتالوں میں ایک ہی دن میں 46 مریضوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے چھ مریض دہلی سے باہر کے تھے لیکن سب دہلی کے اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ سب سے زیادہ آٹھ مریضوں کی موت لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں اور سات ایمس ٹراما سینٹر میں ہوئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور ایسے مریض تھے جنہیں ویکسین نہیں دی گئی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں گزشتہ پانچ دنوں میں 73 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ 7 جنوری کو 9، 8 جنوری کو 17، 9 جنوری کو 17، 10 جنوری کو 17 اور 11 جنوری کو 23 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: Covid-19 Booster Dose Begins in J&K: جموں و کشمیر میں کووڈ بوسٹر ڈوز کا آغاز

دہلی حکومت کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرنے والوں میں سے 76 فیصد کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔ قومی راجدھانی میں انفیکشن کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.