ETV Bharat / bharat

Delhi Court Grants Bail To Sharjeel Imam اشتعال انگیز تقاریر کیس میں شرجیل امام کو ملی ضمانت

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 12:29 PM IST

Updated : Sep 30, 2022, 3:58 PM IST

دہلی کی عدالت نے 2019 کے غداری کیس میں شرجیل امام کو ضمانت دے دی۔ Delhi Court Grants Bail To Sharjeel Imam In 2019 Sedition Case

Delhi Court Grants Bail To Sharjeel Imam In 2019 Sedition Case
شرجیل امام کو ملی ضمانت

نئی دہلی: شرجیل امام کو ساکیت کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں ضمانت دیدی ہے۔ کورٹ نے ایف آئی آر کے اندراج کے 31 ماہ بعد ضمانت شرجیل امام کی ضمانت منظور کی ہے۔ اس سے قبل اگست 2021 میں ساکیت عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ Delhi Court Grants Bail To Sharjeel Imam In 2019 Sedition Case

اس سلسلے میں ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت پر دوبارہ غور کرنے کو کہا تھا، یہ مقدمہ نیو فرینڈز کالونی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت سے متعلق ہے جس میں شرجیل امام پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ شرجیل کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم شرجیل کو دہلی فسادات کیس میں ابھی تک راحت نہیں ملی ہے۔

بتادیں کہ جے این یو (جواہر لعل نہرو یونیورسٹی) کے سابق طالب علم اور دہلی فسادات اور اشتعال انگیز تقریر کے کئی معاملات میں ملزم شرجیل امام کو ساکیت عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ اس معاملے میں امام کے خلاف دو برادریوں کے درمیان دشمنی پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے الزام لگایا تھا کہ 2019 میں دہلی کے جامعہ نگر میں تشدد امام کی تقریر کی وجہ سے ہوا تھا۔ تاہم ضمانت کے بعد بھی شرجیل امام فی الحال جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس میں ان کے خلاف ضمانت کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 30, 2022, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.