ETV Bharat / bharat

Case Sushil Kumar: پہلوان کی عدالتی حراست میں 9 جولائی تک توسیع - میٹروپولیٹن مجسٹریٹ مینک اگروال

سشیل کی حراست کی مدت آج ختم ہونے کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر پہلوان کی عدالتی حراست کی مدت چودہ دن کے لیے بڑھادی ہے۔

Sushil Kumar
Sushil Kumar
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 10:42 PM IST

دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں پہلوان ساگر کے قتل کے معاملے میں دو مرتبہ کے اولمپک میڈل جیتنے والے پہلوان سشیل کمار کو جمعہ کو عدالتی حراست کی مدت 9 جولائی تک بڑھادی ہے۔

سشیل کی حراست کی مدت آج ختم ہونے کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے ایک مرتبہ پھر پہلوان کی عدالتی حراست کی مدت چودہ دن اور بڑھادی ہے۔ جیل انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ سشیل کو 9 جولائی کو پھر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

روہنی میں واقع میٹروپولیٹن مجسٹریٹ مینک اگروال کی عدالت کے سامنے سشیل کمار پہلوان کی پیشی ہوئی۔ اس معاملے میں جانچ افسر نے عدالت کے سامنے ملزم کی عدالتی حراست کی مدت بڑھانے کی اپیل کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے
آج ہی کے دن بھارتی کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا

واضح رہے کہ سشیل پر قتل، غیر ارادتا قتل اور اغوا کا الزام ہے۔ ان کے ساتھ نو دیگر لوگ بھی عدالتی حراست میں ہیں۔ پولس کے مطابق سشیل کمار ودیگر پر مبینہ جائیداد کے تنازعہ کے سلسلے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار مئی اور پانچ مئی کے درمیان اسٹیڈیم میں ساگر دھن کھڑ اور اس کے دوستوں کی پٹائی کی تھی۔ بعد میں 23 سالہ ساگر کی چوٹوں کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔

Sushil Kumar

: پہلوان کی عدالتی حراست میں 9 جولائی تک توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.