ETV Bharat / bharat

Qutub Minar Land Conflict قطب مینار کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والی مداخلت کی عرضی خارج - قطب مینار

دہلی کی ساکیت عدالت نے اس عرضی کو خارج کر دیا، جس میں قطب مینار کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والی مداخلت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔Qutub Minar Land Conflict

قطب مینار کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والی مداخلت کی عرضی خارج

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 7:06 AM IST

نئی دہلی: قطب مینار کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والی مداخلت کی درخواست کو دہلی کی ساکیت عدالت نے منگل کو خارج کر دیا۔ درخواست میں آگرہ سے میرٹھ، علی گڑھ، بلند شہر اور گڑگاؤں میں جمنا اور گنگا ندی کے درمیان کے علاقوں پر حقوق مانگے گئے تھے۔ یہ درخواست قطب مینار کمپلیکس میں مبینہ مندروں کی بحالی کی اپیلوں کے سلسلے میں دائر کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی قطب مینار کمپلیکس کے اندر ہندوؤں اور جینوں کے لیے عبادت کا حق مانگنے والی اپیل پر عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت 19 اکتوبر کو ہوگی۔

Delhi Court dismisses plea claiming ownership of Qutub Minar land

مزید پڑھیں:۔ قطب مینار احاطہ میں واقع مسجد کیس کی سماعت ملتوی

قبل ازیں 13 ستمبر کو عدالتی کارروائی میں اے ایس آئی نے دلیل دی تھی کہ مداخلت کی درخواست کو اس بنیاد پر خارج کر دیا جائے گا کہ درخواست گزار مہندر سنگھ نے اپیل میں خاص طور پر کسی حق کا دعویٰ نہیں کیا ہے اور اسے بطور فریق ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اے ایس آئی نے مزید دلیل دی کہ سنگھ نے بڑے اور وسیع علاقوں پر حقوق کا دعویٰ کیا۔ایس آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ سال دہلی ہائی کورٹ نے سلطانہ بیگم کی طرف سے لال قلعہ پر اپنے حق کا دعویٰ کرتے ہوئے دائر اسی طرح کی ایک عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ اس میں اس نے اپنے آپ کو آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر دوم کے پوتے کی بیوہ ہونے کا دعویٰ کیاتھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.