ممبئی:کیپٹلس نے بتایا کہ بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل اس سیزن سے نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔ ہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی کو فرنچائز کا ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وارنر گزشتہ آئی پی ایل میں کیپٹلس کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 48 کی اوسط اور 150.52 کے اسٹرائیک ریٹ سے 432 رنز بنائے جس میں پانچ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
-
David Warner 👉🏼 (𝗖)
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) March 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Axar Patel 👉🏼 (𝗩𝗖)
All set to roar loud this #IPL2023 under the leadership of these two dynamic southpaws 🐯#YehHaiNayiDilli | @davidwarner31 @akshar2026 pic.twitter.com/5VfgyefjdH
">David Warner 👉🏼 (𝗖)
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) March 16, 2023
Axar Patel 👉🏼 (𝗩𝗖)
All set to roar loud this #IPL2023 under the leadership of these two dynamic southpaws 🐯#YehHaiNayiDilli | @davidwarner31 @akshar2026 pic.twitter.com/5VfgyefjdHDavid Warner 👉🏼 (𝗖)
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) March 16, 2023
Axar Patel 👉🏼 (𝗩𝗖)
All set to roar loud this #IPL2023 under the leadership of these two dynamic southpaws 🐯#YehHaiNayiDilli | @davidwarner31 @akshar2026 pic.twitter.com/5VfgyefjdH
اپنے نئے کردار پر وارنر نے کہاکہ "ریشبھ دہلی کیپٹلس کے لیے ایک شاندار کپتان رہے ہیں۔ وہ ہم سب کی کمی محسوس کرے گا۔ میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے ہمیشہ مجھ پر جو اعتماد اور بھروسہ دکھایا ہے۔ وارنر، جنہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کو 2016 میں خطاب جیتا تھا، 2022 کی میگا نیلامی میں کیپٹلس میں شامل ہوئےتھے. سن رائزرز کی جانب سے ریلیز کیے جانے کے بعد کیپٹلز نے وارنر کو 6.25 کروڑ کی قیمت پر ٹیم میں شامل کیا۔ وہ اس سے قبل 2009-2013 کے دوران دہلی فرنچائز (دہلی ڈیئر ڈیولز) کا بھی حصہ تھے۔ وارنر نے کہاکہ ’’یہ فرنچائز ہمیشہ میرے لیے گھر کی طرح رہی ہے۔ میں ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی قیادت کرنے کا منتظر ہوں۔"وارنر آئی پی ایل سے قبل 17 مارچ سے شروع ہونے والی ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:MP Nusrat Jahan Meets Sourav Ganguly رکن پارلیمان نصرت جہاں کی سوروگنگولی سے ملاقات
.واضح رہے کہ کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت دسمبر 2022 میں حادثے کے بعد کامیابی سے سرجری کروانے کے بعد بحالی سے گزر رہے ہیں۔ انہیں مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں واپس آنے میں تقریباً ایک سال لگ سکتا ہے۔
یواین آئی