ETV Bharat / bharat

دہلی: دوارکا کے چار منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

عمارت کے بالائی حصے پر رہنے والے 7 سے زائد افراد نے ساڑی اور رسی کی مدد سے بالکنی سے نیچے کود کر اپنی جان بچائی۔ تاہم اس دوران وہ چوٹ کا شکار بھی ہوگئے ہیں۔

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 5:33 PM IST

دہلی: دوارکا کے چار منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک
دہلی: دوارکا کے چار منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

دوارکا سیکٹر 8 میں 4 منزلہ ہوٹل کرشنا میں آج صبح 7:25 بجے آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ ہوٹل میں پھنسے دو افراد زندہ جل کر ہلاک گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک مرد اور ایک عورت ہے دونوں اوپر کی منزل پر تھے۔ آگ لگنے کے بعد وہ اپنی جان بچانے کے لیے نیچے بھاگے لیکن چھوٹے سلنڈر میں دھماکے کی وجہ سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس کے ساتھ ہی عمارت کے بالائی حصے پر رہنے والے 7 سے زائد افراد نے ساڑی اور رسی کی مدد سے بالکنی سے نیچے کود کر اپنی جان بچائی۔ تاہم اس دوران وہ چوٹ کا شکار بھی ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

دوارکا کے چار منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

مقامی لوگوں نے اس ہوٹل کی غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایت بھی کی تھی۔ اس حوالے سے RWA کی جانب سے پولیس کو شکایت بھی کی گئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ چار منزلہ ہوٹل لائسنس یافتہ نہیں تھا اور یہ بغیر لائسنس کے چلایا جارہا تھا۔

فی الحال موقع پر پہنچے ایڈیشنل ڈی سی پی شنکر چودھری نے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ اسی وقت ایف ایس ایل کی ٹیم بھی پہنچی اور یہاں سے ضروری شواہد اٹھالیے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.