نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز تبصروں سمیت قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کے سلسلے میں 100 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ الزامات کے مطابق دہلی کے کچھ علاقوں میں "مودی ہٹاو دیش بچاؤ" کیپشن کے ساتھ پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے۔ اسپیشل سی پی دیپندر پاٹھک نے اے این آئی کو بتایا کہ دہلی پولیس نے 100 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی ہیں جبکہ شہر بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹرز چسپاں کئے گئے تھے جس کے الزام میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Raja Pateriya's Comment on PM Modi پی ایم مودی پر راجا پٹیریا کا قابل اعتراض بیان، ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
تاہم پوسٹرز پر پرنٹنگ پریس یا پبلشر کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ دہلی کے بعض علاقوں میں نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹرز کو دیکھنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ پرنٹنگ پریس ایکٹ اور ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت شہر بھر کے مختلف اضلاع میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اسپیشل سی پی نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دفتر سے نکلتے ہی ایک وین کو بھی روکا گیا۔ چند پوسٹر ضبط کیے گئے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اس سلسلے میں پولیس نظر بنائے ہوئے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔