وزارت دفاع فوج کے لئے سرکاری شعبہ کے ادارے ہیوی وہیکلس فیکٹری (ایچ وی ایف) سے نئی صلاحیتوں سے لیس 118 اہم جنگی ٹینک ارجن اے کے ون اے خریدے گی۔ یہ ٹینک وزارت دفاع کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کئے ہیں۔ ان میں اس کے پچھلے ایڈیشن ایم کے۔ون کے مقابلہ میں 72 نئی خصوصیات ہیں اور یہ پہلے سے زیادہ دیسی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اس آرڈر سے ملک کی 200 کمپنیوں کو ایچ وی ایف کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ملیں گے اور ملازمتوں کے 8000 نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کے خودکفیل بھارت کے اہداف کی سمت میں بڑا قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر فوج کے چھ جوانوں کو شوریہ چکر، 116 کو بہادری کے میڈل
خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے پہلا ایم کے۔ون اے ٹینک 14 فروری 2021 کو بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے کو چنئی میں سونپا تھا۔