ETV Bharat / bharat

Gaya Municipal Elections سابق میئر و ڈپٹی میئر کی انتخابات میں شکست - گیا بلدیاتی انتخابات کے نتائج

آج صبح سے گیا بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری ہیں، اس دوران کئی امیدواروں کی قسمت کے فیصلے آچکے ہیں، جس میں میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور ڈپٹی میئر وارڈ کا انتخاب ہارگئے ہیں۔Gaya Municipal Elections

گیا بلدیاتی انتخابات
گیا بلدیاتی انتخابات
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 2:59 PM IST

گیا: ریاست بہار میں گیا بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔ گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر امیدوار وریندر کمار عرف گنیش پاسوان وارڈ کا انتخاب ہار چکے ہیں، ساتھ ہی وارڈ نمبر گیارہ سے موہن شریواستو بھی وارڈ انتخاب ہارچکے ہیں۔ گیا بلدیاتی انتخابات کے نتائج حیراکن آرہے ہیں۔ گیا میں موجودہ سبکدوش میئر وریندر کمار عرف گنیش پاسوان اور ڈپٹی میئر موہن شریواستو انتخاب ہارچکے ہیں۔ وریندر کمار عرف گنیش پاسوان میئر کے بھی امیدوار تھے۔ وہ وارڈ نمبر 10سے وارڈ پارشد کے عہدے پر بھی کھڑے تھے۔ یہاں انہیں گوپال کمار نے شکست دی ہے۔ گوپال کمار نے انہیں 75ووٹوں سے ہرایا ہے جبکہ وارڈ نمبر 11سے اکھوری اونکارناتھ عرف گنیش پاسوان بھی وارڈ انتخاب ہارچکے ہیں۔ موہن شریواستو موجودہ سبکدوش ڈپٹی میِئر ہیں اور انہوں نے سیٹ محفوظ ہونے کی وجہ سے اپنے چہیتے چہرے کو میئر اور ڈپٹی میئر میں امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم وہ اپنے وارڈ میں جیت درج نہیں کرسکے۔ موہن شریواستو 114ووٹوں سے انتخابات ہار گئے ہیں اور انہیں کندن پاسوان نے شکست دی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Gaya Municipal Elections بلدیاتی انتخابات میں جرائم پیشہ خاتون نے جیت درج کی
موہن شریواستو کی شکست کے بعد میونسپل کارپوریشن میں کافی تبدیلی آسکتی ہے کیونکہ گزشتہ بیس برسوں سے انکا نگر نگم پر قبضہ تھا لیکن اب وہ یہاں سے ہار چکے ہیں۔ اب انکے حمایت یافتہ میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کی جیت کا انتظار ہے حالانکہ یہاں بھی بی جے پی زبردست ٹکر دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ وارڈ نمبر 3 سے ایک خاتون لاچھو دیوی نے جیت درج کیا ہے۔ لاچھو دیوی کی جیت کی وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ وہ گزشتہ ایک برس سے جیل میں قید تھیں، ان پر براؤن سوگر سمیت دیگر منشیات کی سپلائی کا الزام تھا۔ وہ اس سے پہلے بھی جیل جاچکی ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گیا میں وہ براؤن سوگر کی سب سے بڑی سپلائر تھیں، انکے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری میں منشیات بھی برآمد ہوئی تھی اور رواں برس وہ جیل بھی گئی تھیں اور انہوں نے جیل میں رہتے ہوئے نامزدگی پرچہ داخل کیا تھا، تاہم گزشتہ سنیچر کو وہ جیل سے باہر آگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.